உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi: پی ایم مودی کا آج دورہ پونے اور ممبئی، یہ ہے مکمل شیڈول

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ہے کہ میں 14 جون کو مہاراشٹر کی اپنی بہنوں اور بھائیوں سے ملنے کا منتظر ہوں۔ میں پونے اور ممبئی میں پروگراموں میں شرکت کروں گا۔

    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) آج یعنی 14 جون کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ اپنے ایک دن کے دورے میں پی ایم مودی پونے شہر کے قریب دیہو میں 17 ویں صدی کے سنت توکارام مہاراج کے لیے وقف ایک مندر کا افتتاح کریں گے اور ممبئی میں انقلابیوں کی گیلری کی نقاب کشائی کریں گے۔

      پیر کے روز ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وہ 'ممبئی سماچار' کے 'دویشتابدی مہوتسو' میں بھی حصہ لیں گے، یہ ایک اخبار ہے جو 200 سال سے مسلسل شائع ہورہا ہے۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ہے کہ میں 14 جون کو مہاراشٹر کی اپنی بہنوں اور بھائیوں سے  ملنے کا منتظر ہوں۔ میں پونے اور ممبئی میں پروگراموں میں شرکت کروں گا۔

      مودی نے کہا کہ وہ دیہو میں تکارام مہاراج مندر کا افتتاح کرنے کا موقع پا کر خوش قسمتی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب سنت توکارام جی کی تعلیمات سے متاثر ہیں، خاص طور پر معاشرے کی خدمت کرنے اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے ضمن میں ان کی تعلیمات آج بھی لائق عمل ہیں۔

      انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی میں پہلا پروگرام راج بھون میں ہوگا۔ میں جل بھوشن بلڈنگ اور انقلابیوں کی گیلری کا افتتاح کروں گا۔ یہ گیلری ایک بنکر سے منسلک ہے جو 2016 میں دریافت ہوا تھا۔

      یہ بھی پڑھئے: کشمیر کے بعد اب جموں میں بھی کشمیری پنڈتوں نے شروع کیا احتجاجی دھرنا، جانئے کیوں؟

      مودی نے مزید کہا کہ شام میں میں ممبئی سماچار کے دویشتابدی مہوتسو میں حصہ لوں گا، جو ممبئی کے مشہور اخبارات میں سے ایک ہے۔ میں ممبئی سماچار کی پوری ٹیم اور ان کے قارئین کو اس اہم موقع پر مبارکباد دینا چاہوں گا۔

      مزید پڑھیں: UP violence: یوگی سرکار کی بلڈوزر کارروائی کے خلاف جمعیۃ علما ہند کی سپریم کورٹ میں عرضی، کیا یہ مطالبہ



      سرکاری بیان کے مطابق دیہو میں توکارام مہاراج مندر کا افتتاح تقریباً 1:45 بجے ہوگا۔ شام تقریباً 4:15 بجے وہ ممبئی کے راج بھون میں جل بھوشن بلڈنگ اور انقلابیوں کی گیلری کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد شام تقریباً 6 بجے وہ ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں ممبئی سماچار کے دویشتابدی مہوتسو میں حصہ لیں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: