உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پی ایم مودی کے اس ہفتے 72 سال مکمل، آپ سالگرہ کی مبارکباد کیسے اور کہاں بھیجیں؟

    وزیر اعظم نریندر مودی  (فائل فوٹو)

    وزیر اعظم نریندر مودی (فائل فوٹو)

    PM Modi Birthday: نمو ایپ (NaMo App) کے صارفین اب پی ایم مودی کو نیک خواہشات بھیجنے کے لیے خصوصی فیچرس کا استمعال کرسکتے ہیں۔ جس میں آسان انداز میں فیملی-ای کارڈ، ویڈیوز اور بہت کچھ استعمال کرسکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کی 72 ویں یوم پیدائش 17 ستمبر کو ہوگی، اب نمو ایپ پر متعارف کرائے گئے نئے فیچرز کی بدولت وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی جاسکتی ہے۔ جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مودی کے سالگرہ کے موقع پر 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک 16 دنوں کی مدت کے لیے ملک بھر میں ’’سیوا پکھواڑا‘‘ (Seva Pakhwada) کے تحت مختلف پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، وہیں کئی نئی فیچرس نمو ایپ پر متعارف کریں گئے ہیں۔

      نمو ایپ (NaMo App) کے صارفین اب پی ایم مودی کو نیک خواہشات بھیجنے کے لیے خصوصی فیچرس کا استمعال کرسکتے ہیں۔ جس میں آسان انداز میں فیملی-ای کارڈ، ویڈیوز اور بہت کچھ استعمال کرسکتے ہیں۔

      نمو ایپ کلو آپ انہیں کیسے استعمال کر سکتے ہیں:

      نمو ایپ کے صارفین ویڈیو پیغام ریکارڈ کرکے یا تصویر اپ لوڈ کرکے سالگرہ کی مبارکباد بھیج سکتے ہیں جو براہ راست وزیراعظم کو بھیجی جاسکتی ہے۔

      فیملی ای کارڈ

      ایک خصوصی فیچر 'فیملی ای کارڈ' اب نمو ایپ پر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر ایک صارف کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ پی ایم کو بھیجنے سے پہلے اپنے پورے خاندان کو ایک ہی انداز میں میسیج شامل کر سکے۔ یہ خصوصیت وزیر اعظم مودی کو نیک خواہشات بھیجنے کے لیے ملک بھر کے لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      گاؤں کے بزرگوں، دادا دادی، دوستوں سے لے کر دور رہنے والے خاندان تک فیملی ای کارڈ فیچر صارفین کو اپنی خواہشات ڈیجیٹل گریٹنگ کارڈ میں مرتب کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: