உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ‘عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے قبل پی ایم کا ٹویٹ- ’آج جمہوریت کا اہم دن

    وزیر اعظم نریندر مودی کی فائل تصویر

    وزیر اعظم نریندر مودی کی فائل تصویر

    وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت جمعہ کے روم پہلے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرے گی۔

    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت جمعہ کے روز پہلے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرے گی۔ تمام پارٹیوں نے عدم اعتماد میں شامل ہونے کے لئے اپنے سبھی پارلیمانی ارکان سے پارلیمنٹ میں موجود رہنے کے لئے ویہپ جاری کر دیا ہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر لکھا ہے کہ آج ہمارے پارلیمانی جمہوریت کا ایک اہم دن ہے۔

      وہیں دوسری جانب شیو سینا نے جمعہ کے روز جاری کئے گئے ویہپ میں یو ٹرن لیتے ہوئے حکومت کی حمایت میں ووٹنگ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اپنی پارٹی کے پارلیمانی ارکان سے دہلی میں رہنے کے لئے کہا ہے لیکن مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر اخری فیصلہ جمعہ کے روز لیا جائےگا۔

      First published: