چار گھنٹے برف میں چل کر 100 جوانوں نے حاملہ خاتون شمیمہ کو پہنچایا اسپتال، وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا ویڈیو
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوج کے 100 جوانوں نے کیسے چار گھنٹے تک برف میں پیدل چل کر ایک شمیمہ نامی ایک حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچایا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 15, 2020 12:16 PM IST

چار گھنٹے برف میں چل کر 100 جوانوں نے حاملہ خاتون شمیمہ کو پہنچایا اسپتال
نئی دہلی۔ ہندوستانی فوج آج اپنا 72 واں ’ آرمی ڈے‘ منا رہی ہے۔ آرمی ڈے کے اس موقع پر ہر کوئی ملک کی حفاظت میں تعینات فوجیوں پر فخر محسوس کر رہا ہے۔ اسی درمیان جموں وکشمیر سے ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جسے دیکھنے کے بعد آپ کو فوج کے جوانوں پر فخر محسوس ہو گا۔ اس تصویر کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کی حفاظت میں تعینات جوان صرف دشمنوں پر حملہ کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ عام لوگوں کی مدد کے لئے بھی ہر پل تیار رہتے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوج کے 100 جوانوں نے کیسے چار گھنٹے تک برف میں پیدل چل کر شمیمہ نامی ایک حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچایا۔
Our Army is known for its valour and professionalism. It is also respected for its humanitarian spirit. Whenever people have needed help, our Army has risen to the occasion and done everything possible!
Proud of our Army.
I pray for the good health of Shamima and her child. https://t.co/Lvetnbe7fQ
— Narendra Modi (@narendramodi) January 15, 2020