ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام انتخابات 2019: وزیر اعظم مودی بولے۔ میں اکیلا نہیں، ملک میں اور بھی ہیں چوکیدار

مودی نے جو ویڈیو شئیر کیا ہے اس میں الگ الگ ریاستوں کے لوگوں کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں مودی حکومت کے منصوبے اور حصولیابیاں بھی بتائی گئی ہیں۔

  • Share this:

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ’ ملک کے چوکیدار‘ والی شبیہ کو ایک بار پھر یہاں کے باشندوں کے سامنے پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہفتہ کے روز اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔ انہوں نے ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کاچوکیدار مضبوطی سے کھڑا ہے اور ملک کی خدمت کر رہا ہے‘‘۔

ہیش ٹیگ میں بھی چوکیدار سے وزیر اعظم مودی نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا ’’ آپ کا چوکیدار مضبوطی سے کھڑا ہے اور ملک کی خدمت کر رہا ہے۔ لیکن میں اکیلا نہیں ہوں۔ ہر شخص جو بدعنوانی، گندگی اور سماجی برائیوں سے لڑ رہا ہے، چوکیدار ہے۔ ہندوستان کی ترقی کے لئے محنت کرنے والا ہر شخص چوکیدار ہے۔ آج ہر ہندوستانی کہہ رہا ہے- میں بھی چوکیدار‘‘۔

مودی نے جو ویڈیو شئیر کیا ہے اس میں الگ الگ ریاستوں کے لوگوں کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں مودی حکومت کے منصوبے اور حصولیابیاں بھی بتائی گئی ہیں۔

First published: Mar 16, 2019 01:07 PM IST