ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی جون کے مہینہ میں کریں گے اسرائیل کا دورہ

نئی دہلی۔ ہند-اسرائیل سفارتی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ کی مناسبت سے وزیر اعظم نریندر مودی تل ابیب کا دورہ کریں گے اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 01, 2017 11:38 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیر اعظم مودی جون کے مہینہ میں کریں گے اسرائیل کا دورہ
نئی دہلی۔ ہند-اسرائیل سفارتی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ کی مناسبت سے وزیر اعظم نریندر مودی تل ابیب کا دورہ کریں گے اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔

نئی دہلی۔  ہند-اسرائیل سفارتی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ کی مناسبت سے وزیر اعظم نریندر مودی تل ابیب کا دورہ کریں گے اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے سکریٹری (اقتصادی تعلقات) امر سنہا نے یہاں اندرا گاندھی نیشنل آرٹس سینٹر میں ہند-اسرائیل تعلقات کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر برانڈ آئکن کا افتتاح کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ مسٹر امر سنہا نے بتایا کہ مسٹر مودی اس سال موسم گرما میں اسرائیل کے دورے پر جائیں گے اور اس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نئی دہلی آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق مسٹر مودی کا مجوزہ اسرائیلی دورہ جون میں ہونے کی تجویز ہے۔


اس موقع پر ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر ڈینیل کارمین، اندرا گاندھی نیشنل آرٹس سینٹر کے سکریٹری ایس جوشی اور وزارت خارجہ کے کئی افسران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان 29 جنوری 1992 کو سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔ معاصر دنیا میں دونوں ممالک کے تعلقات بہت اہم اور مضبوط ہیں۔

First published: Mar 01, 2017 11:38 AM IST