உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اٹل بہاری واجپئی کی حالت نازک لیکن مستحکم ، عیادت کیلئے ایمس پہنچے وزیر اعظم مودی

    اٹل بہاری واجپئی ۔ فائل فوٹو ۔

    اٹل بہاری واجپئی ۔ فائل فوٹو ۔

    وزیر اعظم مودی سات بجے کے بعد ایمس پہنچے اور سابق وزیراعظم کا علاج کررہے ڈاکٹروں سے بات چیت کی ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی طبیعت خراب ہونے کی قیاس آرائیوں کے بیچ وزیراعظم نریندر مودی آج دیرشام ان کی عیادت کے لئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس )پہنچے ۔مسٹر واجپئی جون سے ہی ایمس میں داخل ہیں ۔بتایاجاتاہے کہ کچھ عرصہ سے انکی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی ہے ۔وو انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں ۔
      مسٹر مودی سات بجے کے بعد ایمس پہنچے اور سابق وزیراعظم کا علاج کررہے ڈاکٹروں سے بات چیت کی ۔مرکزی وزیرصحت اور خاندانی بہبودجے پی نڈا بھی موجود تھے ۔



      سابق وزیراعظم کے قریبی ذرائع اور ڈاکٹروں نے حالانکہ بتایاکہ مسٹر واجپئی کی حالت مستحکم ہے ۔اس سے دودن قبل مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی صدر امت شاہ بھی مسٹر واجپئی کو دیکھنے ایمس گئے تھے ۔
      First published: