پی ایم مودی کا نیا جلوہ! نے پارلیمنٹ میں ری سائیکل پلاسٹک کی بوتلوں سے بنی نیلی 'صدری' جیکٹ پہنی۔
تصویر بشکریہ : @htcity
پی ایم مودی نے کہ توانائی کے نئے وسائل تیار کرنے اور توانائی کی منتقلی میں ہندوستان آج سب سے مضبوط آوازوں میں سے ایک ہے۔ ترقی یافتہ ملک کے پاس توانائی کے شعبے کے لیے بے مثال امکانات ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں ایک خصوصی جیکٹ پہنی، جو کہ ردی پلاسٹک کی بوتلوں سے ری سائیکل کردہ مواد سے بنی تھی۔ پی ایم مودی کو راجیہ سبھا میں ہلکے نیلے بازو والی ’’صدری‘‘ جیکٹ پہنے دیکھا گیا۔ پیر کو بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک کے افتتاح کے دوران انڈین آئل کارپوریشن نے وزیر اعظم کو یہ جیکٹ پیش کی۔ تقریب میں پی ایم مودی نے ’بنا بوتل‘ اقدام کا آغاز کیا اور کمپنی کے انڈور سولر کوکنگ سسٹم کے ٹوئن کوک ٹاپ ماڈل کے کمرشل رول آؤٹ کو جھنڈا دیا۔
ایونٹ کے دوران انہوں نے ارجنٹینا فٹ بال ٹیم کی جرسی بھی حاصل کی، جس کی پشت پر اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی کا نام تھا۔ اسے وائی پی ایف کے صدر پابلو گونزالیز نے تحفے میں دیا تھا، جو ارجنٹائن کی ایک اکثریتی توانائی کمپنی ہے۔ تقریب میں وزیر اعظم نے زور دیا کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ہندوستان سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ 21 ویں صدی میں دنیا کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں توانائی کا شعبہ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پی ایم مودی نے کہ توانائی کے نئے وسائل تیار کرنے اور توانائی کی منتقلی میں ہندوستان آج سب سے مضبوط آوازوں میں سے ایک ہے۔ ترقی یافتہ ملک کے پاس توانائی کے شعبے کے لیے بے مثال امکانات ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں اپنے خطاب کے آخر میں ہنگامہ اور نعرے بازی کررہے اپوزیشن اراکین پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے اپوزیشن بینچ کی طرف دیکھ کر اپنا سینہ ٹھوکا اور کہا کہ آج ملک دیکھ رہا ہے کہ ایک اکیلا کتنوں پر بھاری پڑ رہا ہے۔
انھوں نے کہ میں ملک کیلئے جیتا ہوں، ملک کیلئے کچھ کرنے کو نکلا ہوں ۔ وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران جمعرات کو راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دے رہے تھے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔