ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی کا اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کا دو روزہ دورہ آج سے ، دیں گے 800 کروڑ کی سوغات

قدیم مذہبی اور ثقافتی شہر بنارس کے بابت پور میں واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال اتر پردیش کے گورنر رام نائک اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 22, 2017 01:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیر اعظم مودی کا اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کا دو روزہ دورہ آج سے ، دیں گے 800 کروڑ کی سوغات
قدیم مذہبی اور ثقافتی شہر بنارس کے بابت پور میں واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال اتر پردیش کے گورنر رام نائک اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے۔

بنارس: وزیراعظم نریندر مودی دوپہر بعد اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کے دو روزہ دورے پر آ رہے ہیں۔ قدیم مذہبی اور ثقافتی شہر بنارس کے بابت پور میں واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال اتر پردیش کے گورنر رام نائک اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے۔ وزیر اعظم بننے کے بعد تقریبا تین برسوں میں اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کے 11 ویں دورے پر مسٹر مودی مهامنا ایکسپریس ٹرین قوم کو وقف کرنے کے ساتھ ہی 800 کروڑ روپے سے زیادہ کی بنیادی عوامی سہولیات کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم بننے کے بعد مسٹر مودی نے اپنے پہلے دورے پر جس "بزنس فیسیلٹی سینٹر" کا سنگ بنیاد رکھا آج اسی نوتعمیر شدہ ٹریڈ سینٹر اور دیگر سہولیات ملک کو وقف کرکے وہ اپنے دو روزہ دورے کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم اسی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعہ بنارس سے بڑودہ کے لئے "مہامنا ایکسپریس" کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم 595 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے یا افتتاح کریں گے۔

First published: Sep 22, 2017 01:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading