உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پارلیمنٹ میں وزیر اعظم مودی کی سیاسی پارٹیوں سے تمام مسائل پر تعاون کی اپیل

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام سیاسی جماعتوں سے آج پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے کے موقع پر جی ایس ٹی بل سمیت تمام مسائل پر بحث میں تعاون کی اپیل کی۔

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام سیاسی جماعتوں سے آج پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے کے موقع پر جی ایس ٹی بل سمیت تمام مسائل پر بحث میں تعاون کی اپیل کی۔

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام سیاسی جماعتوں سے آج پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے کے موقع پر جی ایس ٹی بل سمیت تمام مسائل پر بحث میں تعاون کی اپیل کی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام سیاسی جماعتوں سے آج پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے کے موقع پر جی ایس ٹی بل سمیت تمام مسائل پر بحث میں تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ حکومت ہر مسئلے پر کھل کر بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ موجودہ سیشن میں بحث کے لئے لائے جانے والے تمام مسائل پر سیاسی جماعتیں حکومت کو مکمل تعاون دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ" تمام مسائل پر بحث ہوگی۔ پارٹیوں کے اپنے سیاسی نظریےکی بنیاد پر بھی بحث ہوگی۔ عام شہری کی توقع اور ضروریات کے تناظر میں بحث ہوگی۔ حکومت کی جو سوچ ہے اس پر بھی بحث ہوگی اور مجھے لگتا ہے کہ اس سیشن میں بہت ہی اچھی بحث بھی ہوگی"۔


      مسٹر مودی نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ بار کی طرح ہی اس بار بھی تمام جماعتوں کی بہت ہی اچھی شراکت رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیشن میں جی ایس ٹی سے متعلق آئینی ترمیمی بل کا منظور ہونا ایک بڑی کامیابی تھی۔ اس کی وجہ سے ملک میں یکساں ٹیکس نظام کا جو خواب ہے، اس سمت میں بڑا اہم کام ایوان پارلیمان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ "'میں نے اس دن بھی تمام پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔ ملک کے مفاد میں جب تمام جماعتیں ساتھ مل کر چلتی ہیں تو فیصلے بھی اچھے ہوتے ہیں، فوری ہوتے ہیں، اور نتائج بھی اچھے ملتے ہیں"۔
      وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جو بھی معاملے پارلیمنٹ میں لائے جائیں گے ان کو نمٹانے کے لئے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ جی ایس ٹی کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے تمام ریاستی حکومتوں کے ساتھ مسلسل میٹنگیں ہو رہی ہیں۔ تمام جماعتوں کے ساتھ مسلسل بات چیت ہوتی رہی ہے "۔


      انہوں نے کہا کہ" حکومت کا یہ موقف ہے کہ ہر مسئلے پر کھل کر بحث ہو، اس کے لئے ہم تیار ہیں۔ اس سے بہت ہی اچھے اور اہم فیصلے کے لئے موافقت پیدا ہوگي"۔

      First published: