ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Mann ki Baat میں بولے وزیر اعظم مودی۔ تہواروں پر خریدیں دیسی سامان

وزیر اعظم نے کہا کہ تہوار کا موسم آنے والا ہے۔ تہواروں کے موسم میں خریداری کرتے وقت ووکل فار لوکل کا پیغام ضرور یاد رکھیں اور دیسی سامان خریدیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کھادی، سردار پٹیل، ہندستانی فوج کے جوان اور ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا ذکر کیا۔

  • Share this:
Mann ki Baat میں بولے وزیر اعظم مودی۔ تہواروں پر خریدیں دیسی سامان
وزیر اعظم مودی

نئی دہلی۔  وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے آج ریڈیو پروگرام ' من کی بات' (Mann ki Baat) کے ذریعہ ملک سے خطاب کیا۔ آج اپنے خطاب کی شروعات وزیر اعظم مودی نے اپنے ہم وطنوں کو دسہرہ کی مبارکباد سے کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تہوار کا موسم آنے والا ہے۔ تہواروں کے موسم میں خریداری کرتے وقت ووکل فار لوکل کا پیغام ضرور یاد رکھیں اور دیسی سامان خریدیں۔




 من کی بات پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دسہرہ بحران پر جیت کا بھی تہوار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دسہرہ جھوٹ پر سچ کی جیت کا تہوار تو ہے ہی، ساتھ ہی یہ تہوار بحران پر جیت کا بھی تہوار ہے۔


وزیر اعظم مودی نے ملک کی افواج کو وجئے دشمی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس بار دیوالی میں ایک دیا سرحد پر تعینات فوجی کے نام جلائیں۔ وزیر اعظم نے لوگوں سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ تہواروں کے دوران سماجی دوری پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ان جانباز فوجیوں کو بھی یاد رکھنا ہے جو ان تہواروں میں بھی سرحدوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ہندستان کی خدمت اور تحفظ کر رہے ہیں۔ ہمیں ان کو یاد کر کے ہی اپنے تہوار منانے ہیں۔ میں اپنے بہادر جوانوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ آپ بھلے ہی سرحد پر ہیں، لیکن پورا ملک آپ کے ساتھ ہے، آپ کے لئے دعائیں کر رہا ہے، میں ان کنبوں کی قربانی کو بھی سلام کرتا ہوں جن کے بیٹے بیٹیاں آج سرحد پر ہیں۔

وزیر اعظم نے کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں عائد لاک ڈاؤن کے دورکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران معاشرے کے مختلف طبقہ کے لوگوں کا ایک نیا روپ دیکھنے کو ملا ، جس طرح انہوں نے لوگوں کی خدمت کی اور زندگی کو چلانے میں مدد فراہم کی، وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہوار مناتے وقت ہمیں ان لوگوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا اور انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا، ساتھیو ، ان تہواروں کے جشن کے دوران لاک ڈاؤن کے دور کے وقت کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔ لاک ڈاؤن میں ہم نے معاشرے کے ان ساتھیوں کو قریب سے جانا ہے ، جن کے بغیر ہماری زندگی بہت مشکل ہو جاتی۔ صفائی ملازم ، گھر میں کام کرنے والے بھائی بہن، مقامی سبزی فروش، دودھ والے، سیکورٹی گارڈ ان سب کا ہماری زندگی میں کیا رول ہے ہم نے اب اچھی طرح محسوس کیا ہے ۔ مشکل دور میں یہ آپ کے ساتھ تھے ، ہم سب کے ساتھ تھے۔ اب اپنے تہواروں میں یہاں تک کہ اپنی خوشیوں میں بھی ہمیں انہیں ساتھ رکھنا ہوگا۔ میری اپیل ہے کہ جیسے بھی ممکن ہو ان کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ کنبہ کے کسی فرد کی طرح کریں ، پھر آپ دیکھیں گے کہ آپ کی خوشیاں کتنی بڑھتی ہیں۔‘‘

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 25, 2020 01:05 PM IST