உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی کو الیکشن کمیشن سے ملی کلین چٹ ، کہا : مشن شکتی کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ’مشن شکتی ‘ کا اعلان الیکٹرانک میڈیا پر قوم کے نام خطاب میں کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔ کمیشن نے سیتا رام یچوری کو خط لکھ کر یہ اطلاع دی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ’مشن شکتی ‘ کا اعلان الیکٹرانک میڈیا پر قوم کے نام خطاب میں کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔ کمیشن نے جمعہ کو مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سیکرٹری سیتا رام یچوری کو خط لکھ کر یہ اطلاع دی۔ مسٹر یچوری نے 27 مارچ کو کمیشن کو ایک خط بھیجا تھا جس میں انہوں نے شکایت کی تھی کہ وزیر اعظم نے الیکٹرانک میڈیا پر قوم کے نام خطاب سے 'مشن شکتی ' کا اعلان کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
      کمیشن نے کہا ہے کہ اس معاملے پر غور کرنے کے لئے اس نے حکام کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے آج سونپی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس معاملے میں ضابطہ اخلاق کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے بے جا استعمال کے التزام کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اس نے کمیٹی کی رپوٹ کو تسلیم کر لیا ہے۔
      خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے بدھ کو قوم کے نام خطاب میں کہا تھا کہ ہندوسان نے دشمن کے سیٹلائٹ کو خلا میں ہی مار گرانے کی صلاحیت حاصل کرکے دنیا کی چوتھی خلائی سپر پاور کے طور پر اپنا نام درج کرا لیا ہے۔مسٹر مودی نے بتایا کہ خلا میں 300 کلومیٹر دور ’لو ارتھ آربٹ‘ (زمین کے نچلے مدار) میں ایک لائیو سیٹلائٹ دیسی اینٹی سیٹلائٹ میزائل یعنی فائر میزائل (اے سیٹ) سے کامیابی کے ساتھ مار گرایا گیا۔ یہ مصنوعی سیٹلائٹ پہلے سے طے شدہ ہدف تھا۔امریکہ، روس اور چین کے بعد یہ کارنامہ کرنے والا ہندوستان دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔
      First published: