ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر میں دہشت گردی کو مل رہا ہے فروغ : راہل گاندھی

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں تشدد اور دہشت گرد انہ واقعات مسلسل بڑھنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 12, 2017 07:12 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر میں دہشت گردی کو مل رہا ہے فروغ : راہل گاندھی
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں تشدد اور دہشت گرد انہ واقعات مسلسل بڑھنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں تشدد اور دہشت گرد انہ واقعات مسلسل بڑھنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ مسٹر راہل گاندھی نے کشمیر کے سلسلے میں حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے آج ٹویٹ کیا کہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر میں دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔ یہ ملک کے لئے اسٹراٹیجی سطح پر بڑا دھچکا ہے۔

کانگریس کے نائب صدر نے یہ بھی الزام لگایا کہ مسٹر مودی نے ملک کی فکر کئے بغیر کشمیر میں سیاسی فوائد کو اہمیت دی ہے۔ انہوں نے لکھاکہ عارضی سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے مسٹر مودی نے پی ڈی پی کے ساتھ جو ہاتھ ملایا ،اس سے ملک کو بڑا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کرنے کو مسٹر مودی کا ذاتی فائدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کو اسٹریٹجک نقصان ہوا ہے اور کشمیر میں دہشت گردوں کو پیر پسارنے کا موقع ملا ہےاور اسی وجہ سے معصوم لوگوں کا خون بہہ رہا ہے۔

First published: Jul 12, 2017 07:12 PM IST