ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

من کی بات میں مودی نے کہا : خوشی ہے کہ اکتوبر میں نیتا جی کے خاندان سے ملوں گا

نئی دہلی :وزیر اعظم مودی نے اتوار کو 12 ویں مرتبہ ریڈیو کے ذریعے من کی بات کی۔ وزیر اعظم نے اس مرتبہ من کی بات میں نیتا جی سبھاش چندر بوس سے وابستہ مسائل پر اپنی بات کہی۔

  • News18
  • Last Updated: Sep 20, 2015 01:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
من کی بات میں مودی نے کہا : خوشی ہے کہ اکتوبر میں نیتا جی کے خاندان سے ملوں گا
نئی دہلی :وزیر اعظم مودی نے اتوار کو 12 ویں مرتبہ ریڈیو کے ذریعے من کی بات کی۔ وزیر اعظم نے اس مرتبہ من کی بات میں نیتا جی سبھاش چندر بوس سے وابستہ مسائل پر اپنی بات کہی۔

نئی دہلی :وزیر اعظم مودی نے اتوار کو 12 ویں مرتبہ ریڈیو کے ذریعے من کی بات کی۔ وزیر اعظم نے اس مرتبہ من کی بات میں نیتا جی سبھاش چندر بوس سے وابستہ مسائل پر اپنی بات کہی۔


انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی فیملی کے 50 سے زیادہ اراکین وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر آ رہے ہیں۔ میں ان کا استقبال کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال میں مئی میں کولکاتہ گیا تھا، جہاں نیتا جی کے اہل خانہ سے ملا تھا اور نیتا جی کے اہل خانہ کو دہلی آنے کی دعوت دی تھی ۔ مجھے خوشی ہے اکتوبر میں نیتا جی کے اہل خانہ سے ملاقات ہوگی ۔


گیس سبسڈی چھوڑنے پر وزیر اعظم نے عوام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ملک کے 30 لاکھ لوگوں نے گیس سبسڈی چھوڑدی۔ پورے ملک کے 55 ہزار لوگوں نے مجھے کال کرکے میسج دیئے ہیں۔کھادی کو فروغ ملا، غریب کے گھر میں چولہا جلانے کے لئے لوگوں نے گیس سبسڈی چھوڑی۔


وزیراعظم نے 1965 کی جنگ کا تذکر کرتے ہوئے کہا کہ 1965 ہندپاک جنگ کے بہادروں سے متعلق نمائش دیکھ کرمجھے فوج پر فخر محسوس ہوا۔ یوں تو میں آدھے گھنٹے کے لئے گیا تھا ، لیکن دو سے ڈھائی گھنٹے تک وہاں ٹھہرا۔ وزیر اعظم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایک مرتبہ اس نمائش کو ضرور دیکھیں۔


وزیر اعظم نے کھادی کی طرف لوگوں کو راغب کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کی جینتی (2 اکتوبر) پر ایک کھادی کے کپڑے ضرور خریدیں۔ کھادی کی صنعت سے غریب کے گھر میں پیسہ پہنچے گا۔ دیوالی پر کھادی اور ہینڈ لوم کی چیزیں خریدنے پر زور دیں ۔ انہوں نے صفائی مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2019 تک پورے ملک کو صاف ستھرا بنانا ہے۔ مہاتما گاندھی کو آزادی سے زیادہ حفظان صحت پیاری تھی۔


قابل ذکر ہے بہار انتخابات کے اعلان کے بعد کانگریس، جے ڈی یو نے وزیر اعظم کی من کی بات پروگرام پر الیکشن کمیشن سے روک لگانے کی مانگ کی تھی ، لیکن کمیشن نے اپوزیشن کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے من کی بات پروگرام کی نشریات پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔تاہم کمیشن نے پروگرام میں بہار انتخابات کے ووٹروں کو متاثر نہ کرنے کی شرط ضرور رکھی ہے۔


الیکشن کمیشن نے پروگرام کی نشریات کو نہ روکنے کا فیصلہ وزارت برائے اطلاعات ونشریات کی اپیل کے بعد کیاتھا۔ اطلاعات اور نشریات کی وزارت نے الیکشن کمیشن سے من کی بات پروگرام پر روک نہ لگانے کی اپیل کی تھی۔

First published: Sep 20, 2015 01:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading