உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عبداللہ- محبوبہ مفتی  فیملی نے کشمیرکو نچوڑا، اب ان کی وداعی ضروری: کٹھوعہ ریلی میں وزیراعظم مودی کا حملہ

    وزیراعظم نریندر مودی۔

    وزیراعظم نریندر مودی۔

    پی ڈی پی اورنیشنل کانفرنس پرحملہ بولتےہوئے وزیراعظم مودی نےکہا ’جموں وکشمیرکی تین تین نسلوں کوان دوفیملی نےتباہ کیا ہے، نوچ لیا ہے، نچوڑ لیا ہے‘۔

    • Share this:
      وزیراعظم مودی نے اتوارکوجموں وکشمیرکے کٹھوعہ میں انتخابی ریلی کی۔ وزیراعظم مودی نے یہاں اپنی تقریرکا آغاز بابا صاحب بھیم راوامبیڈکرکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا اورپھراپوزیشن جماعتوں کوجم کرنشانےپرلیا۔ انہوں نےایک ساتھ کانگریس، نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی پرتنقید کرتے ہوئےکہا کہ یہ تینوں جماعتیں بےنقاب ہوچکی ہیں۔

      وزیراعظم مودی نےکہا کہ جموں وکشمیراوربارہمولہ میں زبردست ووٹ کرکےآپ نے دہشت گردوں کےآقاوں، پاکستان نوازوں اورمایوسی میں ڈوبے لوگوں کوسخت جواب دیا ہے۔ انہوں نےایک بارپھرراشٹرواد کا مدعا اٹھاتےہوئےکہا کہ کچھ لوگ نریندرمودی کی مخالفت میں ملک کے تحفظ اورراشٹرواد سے بھی کھلواڑکررہے ہیں۔

      وزیراعظم نےکہا کہ وہ پورے ملک میں گھوم کرآئے ہیں اورانہیں 2014 سےبڑی لہرنظر آرہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ کانگریس کوجتنی سیٹ ملنےکا امکان ہے، بی جے پی کواس سے تین گنا زیادہ سیٹ ملنےکا امکان ہے۔

      مودی مخالفین کوگالی لگتا ہے راشٹرواد

      نریندرمودی نےکہا ’سیاست اپنی جگہ ہوتی ہے، الیکشن اپنی جگہ ہیں، لیڈربھی آتےجاتےہیں، لیکن ہمارا یہ ملک ہمیشہ رہےگا۔ یہ ملک ہےتبھی قومی تحفظ کا جذبہ ہے، راشٹرواد ہے، لیکن ملک میں کچھ لوگ مودی کی مخالفت میں اتنےڈوب گئے ہیں کہ ان کوراشٹرواد گالی نظرآنےلگا ہے۔ مہا ملاوٹی اوران کےراگ درباری آئےدن سوال پوچھتےہیں کہ مودی قومی تحفظ اورراشٹرواد کی بات کیوں کرتا ہے‘۔

      بے نقاب ہوگئےکانگریس، نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی

      اپوزیشن پارٹیوں کانگریس، نیشنل کانفنرس اورپی ڈی پی پرتنقید کرتےہوئےوزیراعظم مودی نےکہا کہ’گزشتہ کچھ روزمیں آپ نے بھی دیکھا کہ کس طرح کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی مہاملاوٹ پوری طرح سے بےنقاب ہوگئی ہے۔ برسوں سےجوان کےمن میں تھا، جووہ چاہتے تھے، چوری چھپےجس کےلئےکام کررہےتھے، وہ اب کھلےعام سامنے آگیا ہے۔ یہ جموں وکشمیرکوہندوستان سےالگ کرنے، خون خرابے اورالگ وزیراعظم بنانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

      کانگریس کی وجہ سے کشمیری پنڈتوں کو چھوڑنا پڑا گھر

      نریندرمودی نے کشمیری پنڈتوں کےگھرچھوڑنےکےلئےکانگریس کوذمہ دارٹھہراتےہوئے کہا ’کانگریس کی پالیسیوں کےسبب ہی میرے کشمیری پنڈت بھائی بہنوں کواپنا ہی گھر چھوڑنا پڑا۔ کانگریس اوراس کے ساتھیوں کواپنے ووٹ بینک کی اتنی فکرتھی کہ کشمیری پنڈتوں پرہونے والے مظالم انہوں نے دیکھ کربھی نظراندازکردیئے۔ انصاف کا ڈھونگ کرنے والی کانگریس، کیا کبھی کشمیری پنڈتوں کوانصاف دلاپائی؟ کیا کبھی 1984 کے فساد میں مارے گئےسکھ بھائی، بہنوں، بہوبیٹیوں کو کانگریس انصاف دلاپائی‘۔
      First published: