ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

National Youth Day: خاندانی سیاست کے خاتمہ کے لئے نوجوان آگے آئیں: نریندر مودی

وزیر اعظم نے کہا ’’ پہلے ملک میں یہ تاثر تھا کہ اگر کوئی نوجوان سیاست کی طرف رخ کرتا ہے ، تو گھر والے کہتے تھے کہ بچہ بگڑ رہا ہے ، کیونکہ سیاست کا مطلب ہی بن گیا تھا جھگڑا ،فساد ، لوٹ کھسوٹ ، بدعنوانی۔ لوگ کہتے تھے کہ سب کچھ بدل سکتا ہے لیکن سیاست نہیں بدل سکتی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 12, 2021 04:32 PM IST
  • Share this:
National Youth Day: خاندانی سیاست کے خاتمہ کے لئے نوجوان آگے آئیں: نریندر مودی
خاندانی سیاست کے خاتمہ کے لئے نوجوان آگے آئیں: نریندر مودی

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستانی سیاست میں بدعنوانی اور اقربا پروری کی جگہ ایمانداری اور کارکردگی کو مقام مل رہا ہے۔ ملک کے نوجوانوں کو خاندانی بنیاد پر مبنی سیاست کے خاتمہ اور جمہوری روایات کے تحفظ کے لئے آگے آنا چاہئے۔ نریندر مودی نے یہاں سوامی ویویکانند کی 158 ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقدہ دو روزہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کی اختتامی تقریب سے ورچوئل ذریعے سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ملک کی نئی نسل کو قیادت سوپنے کے لئے تیار ہونے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا ، مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک اور مرکزی وزیر برائے کھیل کیرن ریجیجو موجود تھے۔


وزیر اعظم نے کہا ’’ پہلے ملک میں یہ تاثر تھا کہ اگر کوئی نوجوان سیاست کی طرف رخ کرتا ہے ، تو گھر والے کہتے تھے کہ بچہ بگڑ رہا ہے ، کیونکہ سیاست کا مطلب ہی بن گیا تھا جھگڑا ،فساد ، لوٹ کھسوٹ ، بدعنوانی۔ لوگ کہتے تھے کہ سب کچھ بدل سکتا ہے لیکن سیاست نہیں بدل سکتی۔



مودی نے ملک بھر سے آئے نوجوانوں کو نیشنل یوتھ ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس بار یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد ملک کی پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ہو رہا ہے۔ یہ سینٹرل ہال ہمارے آئین کی تشکیل کا گواہ ہے۔ انہوں نے سوامی ویویکانند کی تعلیمات کو ملک کے نوجوانوں کے لئے متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مجاہدین آزادی سوامی ویویکانند سے بہت متاثر تھے۔ جب بھی گرفتار کئے گئے، انہوں نے ہمیشہ سوامی جی کی تعلیمات پر عمل کیا۔ تب سوامی جی کی تعلیمات کا اندازہ ہوا کہ وہ نوجوانوں میں قوم پرستی کے جذبے کو پہنچانے کے لئے کتنی موثرہے۔

انہوں نے کہا کہ سوامی ویویکانند نے ایک اور قیمتی تحفہ دیا ہے۔ یہ تحفہ ہے، انسان کی تعلیم اور اداروں کی تعمیر کا۔ لوگ سوامی جی سے متاثر ہو جاتے ہیں ، اداروں کی تعمیر کرتے ہیں ، پھر ان اداروں سے ایسے لوگ نکلتے ہیں جو سوامی جی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہیں اور نئے لوگوں کو جوڑتے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 12, 2021 04:32 PM IST