ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی پر’ہر سال خاص ہے‘ سیریز جاری، بتایا گیا اقتدار میں بےمثال سفر کا راز

مودی ، جو چار مرتبہ گجرات کے وزیر اعلی تھے کو 2013 میں بی جے پی کا وزیر اعظم کا امیدوار قرار دیا گیا تھا اور مئی 2014 میں ان کی قیادت میں بی جے پی نے لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا اور خود ہی اپنے دم پر مکمل مطلق اکثریت حاصل کی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 07, 2020 02:55 PM IST
  • Share this:
وزیر اعظم مودی پر’ہر سال خاص ہے‘ سیریز جاری، بتایا گیا اقتدار میں بےمثال سفر کا راز
مودی پر’ہر سال خاص ہے‘ سیریز جاری

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی 7 اکتوبر 2001 کو پہلی مرتبہ گجرات کے وزیر اعلی بنے تھے اور اس کے بعد اس 20 سال کے اس سیاسی سفر پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے ہر سال کی ایک بڑی کامیابی پر بدھ کو ’ہر سال خاص ہے‘ کی ایک سیریز جاری کی۔


مودی ، جو چار مرتبہ گجرات کے وزیر اعلی تھے کو 2013 میں بی جے پی کا وزیر اعظم کا امیدوار قرار دیا گیا تھا اور مئی 2014 میں ان کی قیادت میں بی جے پی نے لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا اور خود ہی اپنے دم پر مکمل مطلق اکثریت حاصل کی تھی۔ تین دہائیوں کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب کسی ایک پارٹی کو مکمل اکثریت حاصل ہوئی۔ تاہم یہ انتخاب قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے طور پر لڑا گیا تھا اور مرکز میں مودی کی سربراہی میں این ڈی اے حکومت تشکیل دی گئی تھی۔


مودی نے 20 سال میں بی جے پی کے ذریعہ 20 بڑے کام کیے ہیں، وہ ہر سال خاص ہیں۔


7 اکتوبر 2001 کو مودی نے گجرات کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا۔

سال 2002 میں مودی نے گجرات قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی قیادت کی اور ان کی قیادت میں گجرات بی جے پی کی تاریخ میں انتخابات ریکارڈ توڑ سیٹیں جیتیں ۔

پہلا 'وائبرنٹ گجرات' گلوبل انویسٹرس سمٹ 2003 میں منعقد کیا گیا تھا۔ سربراہی اجلاس کے دوران 14 ارب ڈالر کی 76 مفاہمت ناموں پر دستخط ہوئے۔

سال 2004 میں ، بیٹیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے کنیا کیلونی یوجنا اور شالا پریوشوتسو پروگرام شروع کیا گیا ۔

ریاست میں بچوں کے تناسب میں کمی کو روکنے کے لئے سال 2005 میں ، بیٹی بچاؤ مہم شروع کی گئی ۔ اس مہم کے بعد ، ریاست میں بیٹیوں کی شرح پیدائش میں اضافہ دیکھا گیا۔

2006 میں گجراتیوں کو جیوتی گرام اسکیم کا تحفہ۔
2007 میں مودی کی قیادت میں پارٹی نے تیسری قانون ساز اسمبلی کا انتخاب جیت لیا اور وہ گجرات کے سب سے طویل عرصے تک خدمت انجام دینے والے وزیر اعلی بنے۔
2008 میں ، ٹاٹا نینو کا گجرات کی سرزمین پر خیرمقدم کیا گیا ، کار مینوچرنگ میں گجرات ہب بنا۔
سال 2009 میں ریاست کے عام لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے ، ای گرام ، وشو گرام یوجنا کا افتتاح۔
سال 2010 میں ، گجرات کی 50 سالہ تاریخ کو اگلے ایک ہزار سال تک محفوظ رکھنے کےلئے 90 کلوگرام ٹائم کیپسول میں دیل کیا ۔
سال 2011 میں ، 17 ستمبر کو سدبھاونا مشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں لوگوں نے حصہ لیا۔
26 دسمبر 2012 کو مودی چوتھی بار گجرات کے وزیر اعلی بنے۔

13 ستمبر 2013 کو بی جے پی کے 2013 کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ، پارٹی کی جانب سے مودی کو وزیر اعظم کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
26 مئی 2014 کو  مودی نے ہندوستان کے 15 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔
21 جون ، 2015 کو ، یوگا کا پہلا بین الاقوامی دن دنیا بھر میں منایا گیا۔
سال 2016 میں بدعنوانی ، کالے دھن اور جعلی کرنسی سے نمٹنے کے لئےنوٹوں کی منسوخی کی گئی اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے لئے بھیما - یو پی آئی ایپ کا آغاز کیا گیا ۔
ون نیشن ون ٹیکس نظام ، سامان اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کو سال 2017 میں نافذ کیا گیا ۔
سال 2018 میں دنیا کا سب سے بلند مجسمہ اسٹیچو آف یونیٹی ملک کے لئے وقف کیا گیا ۔
2019 میں مودی زبردست جیت کے ساتھ دوسری بار ملک کے وزیر اعظم بنے۔
سال 2020 میں مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے سے لوگوں کو بیماری سے لڑنے سے آگاہ اور بیدار کیا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 07, 2020 02:55 PM IST