ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا پر وزیر اعظم مودی کی بڑی میٹنگ ، 100 دن کورونا ڈیوٹی والوں کو سرکاری نوکری میں ترجیح

Coronavirus in India: وزیر اعظم دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے کورونا سے نمٹنے کیلئے طبی اہلکاروں کی دستیابی بڑھانے سے متعلق اہم فیصلوں کو آج حتمی شکل دی ۔

  • Share this:
کورونا پر وزیر اعظم مودی کی بڑی میٹنگ ، 100 دن کورونا ڈیوٹی والوں کو سرکاری نوکری میں ترجیح
کورونا پر وزیر اعظم مودی کی بڑی میٹنگ ، 100 دن کورونا ڈیوٹی والوں کو نوکری میں ترجیح

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انسانی وسائل کی بڑھتی ضرورتوں کے پیش نظر جائزہ میٹنگ کے بعد پیر کو این ای ای ٹی پی جی امتحانات کو اگلے چار مہینے کیلئے ملتوی کرنے کے ساتھ ہی میڈیکل ٹرینیز کو انفیکشن مینجمنٹ کاموں کیلئے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعظم دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے کورونا سے نمٹنے کیلئے طبی اہلکاروں کی دستیابی بڑھانے سے متعلق اہم فیصلوں کو آج آخری شکل دی ۔


پی ایم او نے بیان میں کہا کہ ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے طلبہ کا کورونا کی ہلکی علامتوں والے مریضوں کی نگرانی ار ٹیلی میڈیسن میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ جبکہ میڈیکل ٹرینیز اپنے نگراں کے ماتحت ایسے معاملات میں علاج کرسکیں گے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے کورونا مریضوں کے علاج میں مصروف طبی اہلکاروں کا بوجھ کم ہوگا ۔ بیان کے مطابق بی ایس سی نرسنگ یا جی این ایم پاس نرسوں کا سینئر طبی اہلکاروں اور نرسوں کی نگرانی میں کورونا مریضوں کی خدمت میں کل وقتی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔


پی ایم او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کووڈ مینجمنٹ میں کام کرنے والوں کو 100 دنوں کا تجربہ ہونے کے بعد آگے سرکاری نوکریوں میں ترجیح دی جائے گی ۔ 100 دن کے تجربہ کے بعد ایسے سبھی طبی اہلکاروں کو ہندوستانی حکومت کے ذریعہ پردھان منتری کووڈ راشٹریہ سیوا سمان دیا جائے گا ۔


میڈیکل کے طلبہ اور پیشہ وروں کو کورونا سے متعلق کام کاج میں تعینات کرنے سے پہلے ٹیکہ لگایا جائے گا ۔ ساتھ ہی انہیں میڈیکل اسٹاف کیلئے ملنے والے سرکاری بیمہ اسکیم کا فائدہ بھی دیا جائے گا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ این ای ای ٹی پوسٹ گریجویٹ کے امتحانات کم سے کم چار مہینے کیلئے ملتوی کئے جارہے ہیں اور یہ امتحانات اب 31 اگست سے پہلے منعقد نہیں کئے جائیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 03, 2021 05:33 PM IST