உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک میں کورونا کے حالات پر وزیر اعظم مودی کی بڑی میٹنگ ، آکسیجن پلانٹ کیلئے دیا یہ بڑا حکم

    ملک میں کورونا کے حالات پر وزیر اعظم مودی کی بڑی میٹنگ ، آکسیجن پلانٹ کیلئے دیا یہ بڑا حکم ANI

    ملک میں کورونا کے حالات پر وزیر اعظم مودی کی بڑی میٹنگ ، آکسیجن پلانٹ کیلئے دیا یہ بڑا حکم ANI

    PSA Oxygen plants: میٹنگ میں آکسیجن سپلائی پر بنائے گئے اختیارات یافتہ گروپ نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ آکسیجن سپلائی اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے کیا قدم اٹھائے گئے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم مودی نے ملک میں کورونا کے حالات کو لے کر اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔ اس دوران ملک میں آکسیجن کی دستیابی ، دواوں اور صحت سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ملک میں آکسیجن کی سپلائی بڑھانے کیلئے کام کررہے امپاورڈ گروپ نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ آکسیجن کی سپلائی اور دستیابی کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے جارہے ہیں ۔

      گروپ نے وزیر اعظم مودی بتایا کہ ریاستوں کو آکسیجن کا الاٹمنٹ بھی بڑھا گیا ہے ۔ ملک میں گزشتہ سال اگست میں 5700 میٹرک ٹن ایل ایم او کا پروڈکشن ہورہا تھا ، جو اب بڑھ کر 8292 میٹرک ٹن ہوگیا ہے ۔ اپریل کے آخر تک یہ 9250 میٹرک ٹن ہونے کی امید ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے ہدایت دی کہ وہ ریاستوں میں آکسیجن پلانٹ لگانے کے کام میں ریاستی سرکاروں کی پوری مدد کریں ۔ وزیر اعظم کو اس دوران آکسیجن ایکسپریس ریلوے سروس اور انڈین ائیرفورس کے ذریعہ آکسیجن ٹینکر کی ڈھلائی کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔

      میڈیکل سہولیات اور کورونا انتظام کو لے کر بنے امپاورڈ گروپ نے ملک میں آئی سی یو اور بیڈ بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی جانکاری دی ۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی سرکاروں کی سبھی ایجنسیاں کورونا انتظامات کی سبھی گائیڈلائنس پر عمل کریں ۔

      بتادیں کہ مرکزی وزارت صحت نے منگل کو بتایا کہ ملک میں ایک دن میں کورونا کے جتنے معاملات سامنے آئے ہیں ، ان میں 69 فیصد سے زیادہ مہاراشٹر ، اترپردیش اور دہلی سمیت 10 ریاستوں سے ہیں ۔ وزارت صحت نے کہا کہ میں ایک دن میں تین لاکھ 23 ہزار 144 نئے معاملات پائے جانے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر ایک کروڑ ، 76 لاکھ ، 36 ہزار 307 ہوگئی ہے ۔

      کرناٹک ، کیرالہ ، چھتیس گڑھ ، مغربی بنگال ، تمل ناڈو ، گجرات ور راجستھان ان دس ریاستوں میں شامل ہیں ، جہاں کل کورونا معاملات میں سے 69 فیصد سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: