وزیراعظم مودی نے NMACC کیلئے نیتا امبانی کو دی مبارکباد، کہا: ہندوستان کے فخر کو دنیا تک پہنچائے گا یہ سینٹر
وزیراعظم مودی نے NMACC کیلئے نیتا امبانی کو دی مبارکباد، کہا: ہندوستان کے فخر کو دنیا تک پہنچائے گا یہ سینٹر ۔ فائل فوٹو ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ ممبئی میں NMACC کے افتتاح کے بارے میں جان کر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کلچرل سینٹر سے وابستہ سبھی لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔
نئی دہلی : ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کے افتتاح کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی اور اس کلچرل سینٹر سے وابستہ سبھی لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں ۔ وزیراعظم مودی نے ایک خط لکھ کر این ایم اے سی سی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ ممبئی میں NMACC کے افتتاح کے بارے میں جان کر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کلچرل سینٹر سے وابستہ سبھی لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ یہ واقعی قابل ستائش ہے کہ نیتا امبانی ہمارے ملک کے فن اور ثقافت کو مقبول بنانے کے مقصد سے امبانی کنبہ کی اس کوشش کی قیادت کررہی ہیں ۔ ترقی کے لئے پرعزم ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی جڑوں سے جڑے رہنا ایک انونکھی پہل ہے ۔
تصویر : اے این آئی ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ ثقافتی مرکز ملک اور دنیا کو ہمارے معاشرے میں آرٹ اور ثقافت کی اہمیت دکھائے گا۔ یہ کلچرل سینٹر ملک اور دنیا کے مختلف حصوں سے فنکاروں اور فن سے محبت کرنے والوں کو ایک ساتھ لانے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ یہ ثقافتی مرکز ابھرتے ہوئے نوجوان فنکاروں اور دیگر آرٹسٹوں کو اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ مرکز زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آرٹ کو بطور پیشہ اپنانے کی ترغیب دے گا۔ ہمارے آباؤ اجداد نے فن اور ثقافت کی شکل میں ہزاروں سال پرانا خزانہ ہمارے سپرد کیا ہے ، خواہ وہ زبان ہو، ادب ہو، تہوار ہو، فن ہو یا فن تعمیر ہو۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج دنیا ہر میدان میں حل اور موثر قیادت کے لئے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ فطرت سے لے کر ثقافت تک، صحت سے لے کر ماحولیات تک، ہندوستانی موسیقی، رقص، سنیما اور آرٹ کا پوری دنیا میں خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور بے مثال پیار مل رہا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔