India-Pakistan: پی ایم مودی نے پاک کے نئے پی ایم کو دی مبارکباد ،ٹوئٹ کرکے کہی یہ باتیں
Pakistan New PM: وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ، "شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد۔ ہندوستان دہشت گردی سے پاک، علاقے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنا سکیں۔
Pakistan New PM: وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ، "شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد۔ ہندوستان دہشت گردی سے پاک، علاقے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنا سکیں۔
پی ایم مودی نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ، "شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد۔ ہندوستان دہشت گردی سے پاک، علاقے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنا سکیں۔" شہباز نے رات 10 بجے کے قریب وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔
قبل ازیں شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے فوراً بعد خارجہ پالیسی پر اپنا موقف واضح کیا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر یہ حاصل نہیں ہو سکتا۔
Congratulations to H. E. Mian Muhammad Shehbaz Sharif on his election as the Prime Minister of Pakistan. India desires peace and stability in a region free of terror, so that we can focus on our development challenges and ensure the well-being and prosperity of our people.
پاکستان نئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب دہشت گردوں نے ہندوستان میں پانچ دھماکے کر کے ہندوستان کے دانت کھٹے کیے تھے اور پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تو سعودی عرب نے ہمارا ساتھ دیا۔ مسئلہ کشمیر سعودی عرب کے بغیر حل نہیں ہو سکتا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے حق میں پارلیمنٹ میں 174 ووٹ ڈالے گئے۔ اس دوران تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے گئے عمران خان کی پارٹی کا ایک بھی رکن اسمبلی ایوان میں موجود نہیں تھا۔ 342 رکنی ایوان میں جیت کے لیے کم از کم 172 ارکان کی حمایت درکار تھی
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔