وزیرعاظم نریندرمودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدرامت شاہ کو ہندوستان کا سب سے محنتی سیاستداں قراردیا ہے۔ نریندرمودی نےکہا کہ وہ امت شاہ کے طریقہ کارسے متاثرہیں اوران کےذریعہ کئےگئے تجزیہ پرکافی بھروسہ کرتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے نیٹ ورک 18 کےایڈیٹران چیف راہل جوشی سےایکسکلوزیوانٹرویومیں اس بات کوشیئرکیا۔
وزیراعظم مودی سے جب پوچھا گیا کہ مغربی بنگال میں امت شاہ 23 سیٹیں اوراوڈیشہ میں بھی 12-11 سیٹیں جیتنے کی بات کررہے ہیں، اس سوال پرنریندرمودی نےکہا ’میں اعداد وشمارمیں نہیں جاتا ہوں، لیکن ہمارے قومی صدرامت بھائی سب سے زیادہ محنت کرنے والےلیڈرہیں۔ وہاں کی پریشانیوں کو سمجھنا، ایسی غیرمعمولی محنتی قیادت آج بی جے پی کو ملی ہے، اس لئےان کےتجزیہ پرمیں اوربھی زیادہ بھروسہ کرتا ہوں‘‘۔
وزیراعظم مودی نے امت شاہ پراپنا پورا بھروسہ جتاتے ہوئےبتایا کہ ’’قومی صدرصرف الیکشن کےلئے نہیں، پورے سال ملک کا دورہ کرتے ہیں، لوگوں سے ملتے ہیں، وہاں کی پریشانیوں کوسمجھتے ہیں۔ نریندرمودی نےکہا کہ بی جے پی کی بدقسمتی ہےکہ ایسی غیر معمولی اورمحنتی قیادت آج پارٹی کوملی ہے اورپارٹی کی کامیابی میں اس کا بڑا تعاون ہے‘‘۔
امت شاہ خاموشی سے کرتے ہیں کامنریندرمودی نےکہا کہ امت شاہ کا طریقہ کارمحنت سے پُراورانتہائی مؤثرہے۔ انہوں نےبتایا کہ بطوروزیراعظم ان کے سفرکوتومیڈیا اورخبروں میں جگہ ملتی ہے، لیکن امت شاہ پورے سال، ہردن، ہندوستان کےالگ الگ ریاستوں کا سفرکرتےہیں اوروہاں کی حالات کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔
امت شاہ کےاس مسلسل کام کواتنی کوریج نہیں مل پاتی، لیکن اسی کام کے دم پرآج امت شاہ کا تجزیہ بالکل درست ہوچکا ہےاوراگروہ کہہ رہے ہیں کہ اوڈیشہ اورمغربی بنگال میں بی جے پی کواچھی کامیابی ملے گی تواس تجزیہ پرمجھے مکمل بھروسہ ہے۔
وزیراعظم نے یہ سبھی باتیں نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹران چیف راہل جوشی کے ساتھ ہوئے ایکسکلوزیوانٹرویو کے دوران شیئرکی۔
وزیراعظم نریندر مودی کا یہ پورا انٹرویو نیوز 18 انڈیا سمیت نیٹ ورک 18 کے سبھی چینلوں پرمنگل شام 7 بجے اوررات 10 بجے نشرکیا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔