ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وارانسی مشرقی ہندوستان کے ایک صحت مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے: نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی دو دن کے دورے پر وارانسی پہنچے ہیں۔

  • Share this:
وارانسی مشرقی ہندوستان کے ایک صحت مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے: نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

وارانسی دورے کے دوسرے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے شہر میں 557 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ بنارس ہندو یونیورسٹی کے ایمفی تھئیٹر سے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ شہر کو مشرقی ہندوستان کا گیٹ وے بنا رہے ہیں۔ اس کے لئے وہ بنارس کی شناخت کو تبدیل کرنا نہیں چاہتے۔ ہماری حکومت چاہتی ہے کہ نئی ٹیکنالوجی اور بنارس کی ثقافت کے بیچ شمولیت کر کے وارانسی کی ترقی کی جائے۔


اس موقع پر وزیر اعظم نے بابا وشو ناتھ اور ماں گنگا کا آشیرواد لیا۔ انہوں نے خطاب سے پہلے پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔ خطاب کے دوران وزیر اعظم نے پچھلی حکومتوں پر جم کر حملہ بولا۔


وزیر اعظم نے کہا کہ وارانسی مشرقی ہندوستان کے ایک صحت مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ آگے کئی سارے اقدامات اسے صحت مرکز بنانے کے لئے کئے جائیں گے۔ بی ایچ یو میں جدید ٹراما سینٹر ہزاروں لوگوں کی زندگی بچانے کا کام کر رہا ہے۔ نئے کینسر اور سپر اسپیشلٹی اسپتال لوگوں کو علاج کی جدید سہولتیں دیں گے۔ بی ایچ یو نے ایمس کے ساتھ ایک عالمی سطح کا صحت انسٹی ٹیوٹ بنانے کے لئے سمجھوتہ کیا ہے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ وارانسی شہر میں ہی نہیں، بلکہ آس پاس کے گاووں میں بھی سڑک، بجلی اور پانی جیسی سہولتیں پہنچائی گئی ہیں۔ رکن پارلیمنٹ کے طور پر جن گاووں کو خصوصی طور پر ترقی دینے کا ذمہ میرے پاس ہے ان میں سے ایک ناگے پور گاوں ہے جس کے لئے آج پانی کے ایک بڑے پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔

 

 
First published: Sep 18, 2018 12:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading