ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وارانسی کے دورے پر پی ایم مودی، باندھے یوپی کی تعریفوں کے پل، کہی یہ بڑی باتیں

وزیر اعظم نے کہا کہ میں کاشی اور پورے یوپی کی ترقی کے اتنے کاموں پر اتی دیر سے چرچا کر رہا ہوں لیکن یہ فہرست اتنی لمبی ہے کہ اتنی جلدی ختم نہیں ہوگی۔

  • Share this:

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وارانسی کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے  بین الاقوامی تعاون اور کنونشن سینٹر 'رودراکش' کا افتتاح کیا۔ مودی نے اپنے دورہ وارانسی کے دوران 1500 کروڑ سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح یا سنگ بنیاد رکھا۔



وزیر اعظم نے کہا کہ میں کاشی اور پورے یوپی کی ترقی کے اتنے کاموں پر اتی دیر سے چرچا کر رہا ہوں لیکن یہ فہرست اتنی لمبی ہے کہ اتنی جلدی ختم نہیں ہوگی۔ جب وقت کی کمی ہوتی ہے تو مجھے کئی بار یہ بھی سوچنا پڑتا ہے کہ میں یوپی کے کون سے ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کروں ، کون سے کام چھوڑ دوں؟

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کاشی شہر پورانچل کا ایک بڑا میڈیکل مرکز بن رہا ہے جس کے علاج کے لئے ایک بار دہلی اور ممبئی جانا پڑتا تھا۔ ان کا علاج آج کاشی میں بھی دستیاب ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 15, 2021 01:02 PM IST