پی ایم مودی کا کیرالہ دورہ: خودکش بم حملے کی دھمکی دینے والے کو پولیس نے کیا گرفتار، پڑوسی کو پھنسانے کے لیے لکھا خط
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی کو خودکش بم حملے کی دھمکی دینے والا اور خط لکھنے والے ملزم کو کیرالہ پولیس نے ہفتہ کے روز گرفتار کر لیا ہے۔ پی ایم مودی کل سے کیرالہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔ کوچی سٹی پولیس کمشنر کے سیتو رمن نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف دھمکی آمیز خط بھیجنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کو خودکش بم حملے کی دھمکی دینے والا اور خط لکھنے والے ملزم کو کیرالہ پولیس نے ہفتہ کے روز گرفتار کر لیا ہے۔ پی ایم مودی کل سے کیرالہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔ کوچی سٹی پولیس کمشنر کے سیتو رمن نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف دھمکی آمیز خط بھیجنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم زیویر کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ ذاتی دشمنی کی وجہ سے اس نے پڑوسی کو پھنسانے کے لیے خط لکھا تھا۔ ہم نے اسے فارنسک کی مدد سے کھوج نکالا۔
کوچی کے ایک شخص نے مبینہ طور پر ملیالم میں لکھا یہ خط بی جے پی کے ریاستی صدر کے سریندرن کے دفتر بھیجا تھا۔ جنہوں نے اسے گذشتہ ہفتے پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ابتدائی طور پر، پولیس نے این کے جانی نامی ایک شخص کا سراغ لگایا، جس کا پتہ خط میں دیا گیا تھا۔ اس خط میں کہا گیا تھا کہ پی ایم مودی کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی طرح بھگتنا پڑے گا۔ کوچی کے رہنے والے جانی نے خط لکھنے کی تردید کی اور الزام لگایا کہ جس شخص نے ان کے خلاف رنجش پال رکھی ہے وہ جان سے مارنے کی دھمکیوں کے پیچھے ہو سکتا ہے۔ امت شاہ نے 'پلوامہ حملہ' کے ریمارکس کے لیے ستیہ پال ملک پر بولا جوابی حملہ، کہا 'اگر یہ سچ ہوتا...'
وزیر اعظم کی سیکیورٹی کی تفصیلات لیک ہونے پر لاپرواہی وزیر اعظم نریندر مودی پر خودکش حملے کی دھمکی سے متعلق معاملے پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور بی جے پی لیڈر وی مرلی دھرن نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ وزیر اعظم کی سیکورٹی کے لیے کیے جانے والے انتظامات کی تفصیلات سامنے آئیں۔ میڈیا اور ہزاروں لوگوں کے واٹس ایپ گروپ میں یہ لیک ہوگیا۔ لیکن سب سے حیران کن بات کیرالہ حکومت کی خاموشی ہے۔ ذمہ دار شخص کی 24 گھنٹوں کے اندر اندر شناخت ہو جانی چاہیے تھی، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔'' قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 25 اپریل کو ترواننت پورم اور کاسرگوڈ کے درمیان کیرالہ کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ترواننت پورم سنٹرل اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھانے والے تھے۔ وہ 3,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
کوچی واٹر میٹرو قوم کو سونپیں گے پی ایم مودی پی ایم مودی کوچی واٹر میٹرو بھی قوم کو وقف کریں گے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔ جو کوچی کے ارد گرد کے 10 جزیروں کو بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک ہائبرڈ کشتیوں کے ذریعے جوڑے گا تاکہ کوچی شہر کو ہموار رابطہ فراہم کیا جا سکے۔ تاہم پی ایم مودی کے دورے سے قبل کیرالہ میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کوچی سٹی پولیس کمشنر کے سیتو رمن نے بتایا کہ 2060 پولیس اہلکار سیکورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے لیے دوپہر 2 بجے سے ٹریفک کنٹرول بھی نافذ کر دیا جائے گا۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔