ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے لانچ کیا e-RUPI ، ڈائریکٹ ٹو بینک ٹرانسفر کو بنائے گا زیادہ موثر

وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک ڈیجیٹل گورننس کو ایک نئی جہت دے رہا ہے۔ ای روپی واوچر ملک میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو، ڈی بی ٹی کومزید موثر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرنے والا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 02, 2021 08:55 PM IST
  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے لانچ کیا e-RUPI ، ڈائریکٹ ٹو بینک ٹرانسفر کو بنائے گا زیادہ موثر
وزیر اعظم مودی نے لانچ کیا e-RUPI ، ڈائریکٹ ٹو بینک ٹرانسفر کو بنائے گا زیادہ موثر

نئی دہلی : وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ایک ڈیجیٹل پیمنٹ ادائیگی پلیٹ فارم ای روپی کو لانچ کیا ۔ ای روپی کو نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا نے اپنے یو پی آئی پلیٹ فارم پر مالیاتی سروس محکمہ، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود وزارت اورنیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے تعاون سے تیار کیا ہے ۔ یہ ڈیجیٹل ادائیگی کے لئے مکمل طورپر کیش لیس اور کانٹیکٹ لیس ذریعہ ہے۔


ای روپی ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم ہے ، جسے پوری طرح سے کیش لیس اور کانٹیکٹ لیس بنایا گیا ہے ۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم یقینی کرے گا کہ لین دین مکمل ہونے کے بعد ہی سروس پرووائڈر کو ادائیگی کی جائے۔



اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک ڈیجیٹل گورننس کو ایک نئی جہت دے رہا ہے۔ ای روپی واوچر ملک میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو، ڈی بی ٹی کومزید موثر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرنے والا ہے۔ اس سے ٹارگیٹ، ٹرانسپرینٹ اور لیکیج فری ڈلیوری میں تمام کو بڑی مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہی نہیں اگر کوئی عام ادارہ یا تنظیم کسی کے علاج میں، کسی کی تعلیم میں یا دوسرے کام کے لئے کوئی مدد کرنا چاہتا ہے ، تو کیش کی بجائے ای روپی دے سکے گا ۔ اس سے یقینی ہوگا کہ اس اس کی طرف سے دیا گیا پیسہ اس کام میں لگا ہے ، جس کے لئے وہ رقم دی گئی ہے۔


باشندگان وطن قوم کونئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے سخت محنت کریں گے:مودی

وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کو کہا کہ انہیں توقع ہے کہ 130 کروڑ ہندوستانی امرت مہوتسو مناتے ہوئے ملک کونئی بلندیوں پرلے جانے کے لئے مسلسل سخت محنت کرتے رہیں گے ۔ وزیراعظم نے پیرکو سلسلے وارٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ماہ اگست کے ساتھ ہی امرت مہوتسو کی شروعات ہوگئی ہے اوراس مہینے میں ہم نے ایسے کئی واقعات دیکھے ہیں ، جنہوں نے ہرہندوستانی کو خوش کردیا ہے۔ ریکارڈ تعداد میں ٹیکہ کاری ہوئی ہے اور جی ایس ٹی کے اونچے اعداد و شمار سے معاشی سرگرمی میں مضبوطی کے بھی اشارے ملے ہیں۔

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نہ صرف پی وی سندھو نے تمغہ جیتا جس کی وہ حقدارہیں، بلکہ ہم نے اولمپک میں مردوخواتین ہاکی ٹیموں کی تاریخی کوشش بھی دیکھی ۔ مجھے یقین ہے کہ 130 کروڑ ہندوستانی امرت مہوتسو کے انعقاد  کے ساتھ ہندوستان کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے سخت محنت جاری رکھیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2022 میں آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک میں امرت مہوتسو منایا جارہا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 02, 2021 08:50 PM IST