ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نمو ایپ پر سی اے اے کے لئے وزیر اعظم مودی نے مانگی حمایت، کہا۔ اس سے شہریت چھینی نہیں، دی جاتی ہے

شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے) کو لے کر وزیر اعظم مودی نے سوشل مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نمو ایپ کے ذریعہ اس قانون کی حمایت کریں۔

  • Share this:
نمو ایپ پر سی اے اے کے لئے وزیر اعظم مودی نے مانگی حمایت، کہا۔ اس سے شہریت چھینی نہیں، دی جاتی ہے
وزیر اعظم مودی

نئی دہلی۔ شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے) کو لے کر وزیر اعظم مودی نے سوشل مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نمو ایپ کے ذریعہ اس قانون کی حمایت کریں۔ وزیر اعظم نے ایک بار پھر سے دہرایا ہے کہ سی اے اے پناہ گزینوں کو شہریت دینے کا قانون ہے، واپس لینے کا نہیں۔


نریندر مودی نے ہیش ٹیگ انڈیا سپورٹس سی اے اے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ سی اے اے استحصال کے شکار پناہ گزینوں کو شہریت دیتا ہے اور یہ کسی کی شہریت چھینتا نہیں ہے۔ نمو ایپ کے والنٹئیر ماڈیول کے وائس سیکشن میں آپ کنٹینٹ، گرافکس اور ویڈیو دیکھنے کے لئے اس ہیش ٹیگ کو دیکھیں۔ اس ہیش ٹیگ کے ذریعہ سی اے اے کے حق میں اپنی حمایت دیں‘‘۔




سدگرو کا ویڈیو

وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر روحانی گرو سدگرو کا ایک ویڈیو بھی شئیر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سدگرو نے سی اے اے کی حمایت کی ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق، سدگرو نے تاریخی حوالہ کا ذکر کرتے ہوئے بڑے ہی اچھے طریقے سے سی اے اے کی ضرورت کو سمجھایا ہے۔



اپوزیشن پر لگایا تھا الزام

پچھلے دنوں وزیر اعظم مودی نے رام لیلا میدان میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ شہریت ترمیمی قانون پاس ہونے کے بعد کچھ سیاسی پارٹیاں طرح طرح کی افواہیں پھیلانے میں لگی ہیں۔ لوگوں کے جذبات کو بھڑکا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا ’’ کچھ لوگ سی اے اے کو غریبوں کے خلاف بتا رہے ہیں، کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ آئیں گے وہ یہاں کے غریبوں کا حق چھین لیں گے۔ ارے جھوٹ پھیلانے سے پہلے غریبوں پر تو رحم کرو بھائی۔ پاکستان سے جو پناہ گزیں آئے ہیں ان میں سے زیادہ تر دلت کنبے سے ہیں‘‘۔

 
First published: Dec 30, 2019 12:28 PM IST