ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے بتایا کیا ہے ملک کے خود مختار ہونے کا مطلب، پڑھیں خطاب کی خاص باتیں

وزیراعظم نے کہا کہ کوئلے میں ملک کی معیشت کو بہت آگے بڑھانے کی صلاحیت ہے لیکن ملک کی اس بیش قیمت دولت کا غلط استعمال ہوتا رہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 18, 2020 01:47 PM IST
  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے بتایا کیا ہے ملک کے خود مختار ہونے کا مطلب، پڑھیں خطاب کی خاص باتیں
وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک نے خود انحصاری کی طرف بڑھنا شروع کیا ہے اور اس کے لئے معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کرکے دولت سے مالامال شعبوں کی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی جارہی ہے۔ جمعرات کو یہاں ایک ویڈیو کانفرنس میں مودی نے کوئلے کی کانوں کے تجارتی استعمال کے لئے ٹینڈر کے افتتاح کے موقع پر کہا ، ایک وقت تھا جب کوئلے کی کانوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کی کہانیاں سامنے آتی تھیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب شفاف طریقے سے کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی جارہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ کوئلے کے شعبے کے کام میں پہلے بہت زیادہ بدانتظامی ہوئی ہے لیکن 2014 کے بعد اس کی بہتری کیلئے بہت سے اقدامات کئے گئے۔ ان اصلاحات سے کوئلے کے شعبے کو تقویت ملی اور اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان کے کوئلے کی کان کے شعبے میں مسابقت کو فروغ اور اس میں جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ اس بات کو ذہن میں رکھا گیا ہے کہ نجی شعبے کے صنعتکار جو اس شعبے میں آتے ہیں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ مودی نے کہا کہ ملک نے خود مختار بننے کا ہدف طے کیا ہے اور ہم ایک خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ ملک میں کھپت اور رسد میں زبردست تیزی ہے ، جو ملک کی مالی طاقت کا اشارہ ہے۔ کوئلے کی کانوں کا کمرشلائزیشن اس سمت میں ایک اور قدم ہے ، جو ملک کو خود انحصار کرے گا اور آگے بھی بڑھے گا۔



وزیراعظم نے کہا کہ کوئلے میں ملک کی معیشت کو بہت آگے بڑھانے کی صلاحیت ہے لیکن ملک کی اس بیش قیمت دولت کا غلط استعمال ہوتا رہا ہے۔ ملک میں کوئلے کا ذخیرہ ہے لیکن کوئلے کے شعبہ کو ہمیشہ مقابلہ سے دور رکھا گیا اور اس میں شفافیت ہمیشہ سب سے بڑا مسئلہ بنی رہی۔ ایمانداری کی کمی، کوئلے کی کانوں کے الاٹمنٹ میں گھپلوں کے ہمیشہ چرچے رہے اور نیلامی کی کوئی بات نہیں کرتا تھا لیکن آج اس شعبہ میں اصلاح لانے کا جو کام ہوا ہے،اس سے سب کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج جن کوئلہ شعبوں کی نیلامی کی جارہی ہے اس سے بڑی تبدیلی آئے گی۔کوئلے کے شعبے میں ہورہی سرمایہ کاری سے غریبوں اور قبائلیوں کی زندگی کو آسان بنایا جائے گا اور کوئلہ کان شعبہ کے لوگوں کی زندگی میں اس سے تبدیلی آئے گی اور انہیں اس بہتری کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف سب سے پہلے قدرتی اثاثے والے شعبوں کو آسان بنانا ہے اور یہ قدم اس سمت میں ایک اہم پہل ہے۔
First published: Jun 18, 2020 01:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading