உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حلف برداری تقریب : نریندر مودی دوسری مرتبہ ہندوستان کے وزیر اعظم بنے ، صدر جمہوریہ نے دلایا حلف

    مودی نے آج حلف لینے سے پہلے راج گھاٹ پہنچ کرمہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور پھر سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی پر بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

  • News18 Urdu
  • | May 30, 2019, 21:21 IST
    facebookTwitterLinkedin
    LAST UPDATED 3 YEARS AGO

    AUTO-REFRESH

    HIGHLIGHTS

    16:56 (IST)
    16:55 (IST)
    16:55 (IST)
    16:55 (IST)
    21:11 (IST)

    صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ساتھ مرکزی وزرا کی گروپ فوٹو ۔

    21:10 (IST)

    پرتاپ چندر سرنگی نے بھی حلف لیا ۔

    20:45 (IST)

    بابل سپریو ، سنجیو بلیان اور انوراگ ٹھاکر نے بھی حلف لیا ۔

    20:21 (IST)

    کرن رجیجو ، فگن سنگھ کلاستے ، اشونی کمار چوبے اور ارجن رام میگھوال نے حلف لیا ۔

    20:5 (IST)

    مہندر ناتھ پانڈے ، شیو سینا کے اروند ساونت اور گری راج سنگھ نے مرکزی وزیر کا حلف لیا ۔

    19:47 (IST)

    دھرمیندر پردھان ، مختار عباس نقوی اور پرہلاد جوشی نے مرکزی وزیر کے عہدہ کا حلف لیا ۔

    نریندرمودی نے دوسری مرتبہ ہندوستان کے وزیراعظم کےعہدہ کا حلف  لے لیا ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے انہیں حلف دلایا ۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ امت شاہ ، راجناتھ سنگھ ، اسمرتی ایرانی ، دھرمیندر پردھان سمیت متعدد وزرا نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا ۔ مودی نے حلف لینے سے پہلے راج گھاٹ پہنچ کرمہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور پھر سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی پر بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے انڈیا گیٹ کے نزدیک واقع وار میموریل جاکر شہید فوجیوں کوبھی گلہائے عقیدت پیش کیا۔ حلف برداری کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں، وزرائے اعلی، گورنروں کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں کی اہم ہستیوں اور کئی غیرملکی مہمانوں نے شرکت کی ۔