ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گجرات کے وزیر اعلیٰ سے ملک کے وزیر اعظم تک، بغیر بریک کے 20 سال سے قیادت سنبھال رہے ہیں نریندر مودی

نریندر مودی نے گجرات میں مسلسل تین حکومتوں کی قیادت کرتے ہوئے مرکز میں کانگریس کے دبدبے کو چیلنج دینے کی مضبوط بنیاد تیار کی تھی۔ 2014 میں وہ پہلی بار بھاری اکثریت سے وزیر اعظم بنے اور 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بھی انہوں نے زبردست اکثریت حاصل کی۔

  • Share this:
گجرات کے وزیر اعلیٰ سے ملک کے وزیر اعظم تک، بغیر بریک کے 20 سال سے قیادت سنبھال رہے ہیں نریندر مودی
گجرات کے وزیر اعلیٰ سے ملک کے وزیر اعظم تک، مسلسل 20 سال سے قیادت سنبھال رہے ہیں مودی

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) بدھ کو اپنی سرکاری سروس کے 20 ویں سال میں داخل ہو گئے ہیں۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ سے ملک کے وزیر اعظم تک ان 20 سال کی میعاد کار میں مودی نے کوئی بریک نہیں لیا۔ انہوں نے اپنی شخصیت کے بل پر بی جے پی (BJP) کو قومی سطح پر سب سے بڑی شہرت دلائی ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (RSS) سے اچانک باہر آکر انہوں نے جس طرح سے گجرات کے وزیر اعلیٰ (Chief Minister of Gujarat) کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی اور ایک سے بڑھ کر ایک پیمانے پیش کئے، بی جے پی میں اس کی مثال آج بھی دی جاتی ہے۔ مودی نے گجرات میں مسلسل تین حکومتوں کی قیادت کرتے ہوئے مرکز میں کانگریس کے دبدبے کو چیلنج دینے کی مضبوط بنیاد تیار کی تھی۔ 2014 میں وہ پہلی بار بھاری اکثریت سے وزیر اعظم بنے اور 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بھی انہوں نے زبردست اکثریت حاصل کی۔


نریندر مودی نے 7 اکتوبر 2001 کو گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ذمہ داری سنبھالی تھی۔ اسی سال بھج میں ایک بھیانک زلزلہ کے بعد گجرات تباہ ہو گیا تھا۔ حالانکہ، مودی کے ذریعہ اٹھائے گئے کئی قدم جیسے ' وائبرینٹ گجرات' ایونٹ نے ریاست کی تعمیر نو میں اہم رول نبھایا۔ بعد میں گجرات بجلی کی پیداوار سمیت کئی محاذوں پر آتم نربھر ہو گیا۔ گجرات میں ترقی کا ایک ایسا دور شروع ہوا جو خواب بن کر بعد میں ملک کے 130 کروڑ لوگوں کی آنکھوں میں بھی بس گیا۔


مودی اپنے اور اپنی حکومت کے خلاف کی جانے والی سازشوں اور بے بنیاد تنازعات سے کبھی پریشان نہیں ہوئے۔ ان کا کام اور ان کی حصولیابیاں ہمیشہ ان کے حق میں بولتی رہیں۔ چاہے مشکل سے مشکل دور میں راحتی کاموں کو آگے بڑھ کر قیادت دینے کی بات ہو یا گجرات میں مینوفیکچرنگ بیس بڑھانے کا عزم ہو، ریاست میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے سماجی مہم کی شروعات کرنی ہو یا پھر عالمی سطح کے شہری بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کی پہل، ترقی کا کوئی بھی پہلو ان کے منتر سے اچھوتا نہیں رہا۔


'گجرات ماڈل' نے مودی کو دلائی ملک گیر سطح پر مقبولیت

اس کے بعد ترقی کے لئے ' گجرات ماڈل' لفظ نے مقبولیت حاصل کی۔ گجرات ماڈل نے مودی کو ملک گیر سطح پر مقبولیت دلانے میں اہم رول ادا کیا جس کے بعد بی جے پی نے 2013 میں انہیں وزیر اعظم عہدے کا امیدوار بنایا۔

مودی نے بطور وزیر اعظم دوسرے دور میں عوام کو مطمئن کرنے میں زبردست کامیابی حاصل کی۔ پھر چاہے انتخابی وعدوں کو مقررہ مدت کے اندر موثر طریقے سے پورا کرنے کی بات ہو یا پھر کووڈ۔19 وبا سے نمٹنے کا حوصلہ۔۔۔ انہوں نے ہر قدم پر ہم وطنوں کے تئیں وفاداری کے احساس کو اور مضبوط کیا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 07, 2020 10:18 AM IST