ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی بولے۔ بہار ریجمنٹ پر ہمیں فخر، ملک فوج کے ساتھ، مہاجر مزدوروں کیلئے 50 ہزار کروڑ روپے کا’غریب کلیان روزگار ابھیان‘لانچ

مودی نے ہفتہ کو ملک میں شدید کورونا بحران کے پیش نظر مہاجر مزدوروں کو ان کے اپنے آبائی گاؤں میں روزگار مہیا کرانے کے لئے 50،000 کروڑ روپے کی غریب کلیان روزگار اسکیم کو شروع کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 20, 2020 01:26 PM IST
  • Share this:
وزیر اعظم مودی بولے۔ بہار ریجمنٹ پر ہمیں فخر، ملک فوج کے ساتھ، مہاجر مزدوروں کیلئے 50 ہزار کروڑ روپے کا’غریب کلیان روزگار ابھیان‘لانچ
ملک فوج کے ساتھ ، بہار رجمنٹ پر فخر ہے: مودی

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہند-چین لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر شہید فوجیوں کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان شہدا پر فخر ہے اور ملک فوج کے ساتھ ہے۔ مودی نے ہفتہ کو ملک میں شدید کورونا بحران کے پیش نظر مہاجر مزدوروں کو ان کے اپنے آبائی گاؤں میں روزگار مہیا کرانے کے لئے 50،000 کروڑ روپے کی غریب کلیان روزگار اسکیم کو شروع کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا ’’ بہار رجمنٹ کے جوانوں نے جو قربانی دی اس پر بہار کو فخر ہے۔ میں ان شہدا کو سلام کرتا ہوں۔ ملک فوج کے ساتھ ہے اور یہ ملک کے روشن مستقبل کے لئے ہے‘‘۔


مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع کھاگڑیا کے بیلدور بلاک میں واقع تلیہار گاؤں سے اس اسکیم کا آغاز کیا۔ اس اسکیم میں چھ ریاستوں کے 116 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے ۔ ان میں راجستھان ، مدھیہ پردیش ، جھارکھنڈ ، اترپردیش ، بہار اور اڈیشہ شامل ہیں۔ ہر ضلع میں کم از کم 25000 مزدور اس مہم میں شامل ہوں گے۔ اس طرح سے تقریبا ایک تہائی مہاجر مزدور اس مہم سے مستفید ہوں گے ۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے آغاز میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے اس اسکیم کے تعلق سے معلومات دی۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بھی خطاب کیا۔


اس مہم کے تحت روزگار کے مواقع بڑھانے کے ساتھ ہی ایک مستقل بنیادی ڈھانچہ بھی تیار کیا جائے گا۔ اس کے تحت دیہی علاقوں میں 25 کاموں پر تیز رفتاری سے عمل درآمد ہو گا۔ اس مہم میں 27 اہم اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت ہونے والے کاموں میں تالاب بنانا، مقامی سڑکیں اور پلوں کی تعمیر وغیرہ شامل ہے۔


حکومت کا مقصد مہاجر مزدوروں کو فوری طور پر راحت فراہم کرنا ہے۔ اس مہم کے لئے مختص 50،000 کروڑ روپئے کی دستیابی میں کوئی کمی نہیں آئی گی ۔ حکومت نے یہ رقم پہلے ہی واگذار کر دی ہے۔ اس مہم میں 12 مختلف وزارتیں اور محکمے جن میں دیہی ترقی ، پنچایت راج ، روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز ، کانکنی ، حفظان صحت ، ماحولیات ، ریلوے ، پٹرولیم اور قدرتی گیس ، نئی اور قابل تجدید توانائی ، بارڈر سڑکیں ، مواصلات اور کھیتی باڑی کے کام شامل ہوں گے۔
First published: Jun 20, 2020 01:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading