ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے کہا۔ مجھے امید ہے کہ آپ خود کو محفوظ رکھ رہے ہیں

وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاون کے بعد بھی ورچوئل ذریعہ سے ویساک تقریب کا انعقاد ایک مختلف تجربہ ہے۔ اس سے زیادہ اچھا کیا ہو گا کہ آج اس کے ذریعہ سے سبھی لوگ جڑ رہے ہیں۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے کہا۔ مجھے امید ہے کہ آپ خود کو محفوظ رکھ رہے ہیں
وزیر اعظم نریندر مودی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) جمعرات کو بدھ پورنیما کے موقع پر آن لائن ویساک کے عالمی دن (International Day of Vesak) کی تقریب میں حصہ لیا۔ مودی نے اس موقع پر خطاب کیا۔ ایک آن لائن ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کے بیچ آنا بڑی خوشی کی بات ہوتی لیکن ابھی کے حالات اس کی اجازت نہیں دیتے۔ اس لئے تکنیک کے توسط سے آپ نے مجھے میری بات رکھنے کا موقع دیا اس سے زیادہ اطمینان کیا ہو سکتا ہے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاون کے بعد بھی ورچوئل ذریعہ سے ویساک تقریب کا انعقاد ایک مختلف تجربہ ہے۔ اس سے زیادہ اچھا کیا ہو گا کہ آج اس کے ذریعہ سے سبھی لوگ جڑ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ منظم کوششوں سے ہم انسانیت کو اس مشکل چیلنج سے باہر نکال پائیں گے اور ان کی مشکل دور کر پائیں گے۔



وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان آج بحران میں گھرے شخص کے ساتھ پوری طاقت سے کھڑا ہے۔ ہمارے لئے بحران کی گھڑی مدد کرنے کے لئے ہے۔ جتنا ممکن ہو مدد کا ہاتھ آگے بڑھائیں۔ بودھ کے بتائے راستے پر چلتے ہوئے ہندوستان سب کی مدد کر رہا ہے۔دنیا کی ترقی میں ہندوستان ہمیشہ معاون رہے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں ان سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس مشکل وقت میں کام کر رہے ہیں۔ میں آپ کو سلام کرتا ہون۔ مجھے امید ہے کہ آپ خود کو محفوظ رکھ رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ کا کنبہ محفوظ ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ انسانیت کی خدمت کرتے رہیں گے۔
First published: May 07, 2020 10:21 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading