உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز 18 رائزنگ انڈیا: پی ایم مودی نے کہا، جب جن۔دھن اکاؤنٹ کھلوائے تو سوال پوچھا جاتا کہ کون سا تیر مارا

    وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کی اس کوشش سے ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ غلط ہاتھوں میں جانے سے بچ رہے ہیں۔

    وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کی اس کوشش سے ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ غلط ہاتھوں میں جانے سے بچ رہے ہیں۔

    وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کی اس کوشش سے ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ غلط ہاتھوں میں جانے سے بچ رہے ہیں۔

    • Share this:
      نیوز 18 رائزنگ انڈیا پروگرام میں ہیر کو وزیر اعظم نریندر مودی شامل ہوئے۔ اس دوران پی ایم مودی نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنی حکومت کے ذریعے کئے گئے کام کاج کا بیورہ دیا۔ پی ایم نے کہا کہ ان کی حکومت نے سیاست سے ہٹ کر کام کیا ہے۔





      جن دھن اکاؤنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب جن دھن اکاونٹ  کھلوائے تو حکومت کا مذاق اڑایا جاتا تھا اور پوچھا جاتا تھا کہ اکاؤنٹ کھلواکر کون ساتیر مارا ہے؟ جن کے پاس کھانے کیلئے کچھ نہیں ہے وہ بینک میں اکاؤنٹ کھلواکر کیا کریں گے؟ 

      وزیر اعظم نے کہا کہ جن دھن  اکاؤنٹ ، آدھار اور موبائل کو جوڑنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک کے بعد ایک کرکے کاغذوں میں دبے ہوئے فرضی نام سامنے آنے لگے ۔ آپ سوچئے ، اگر آپ کے گروپ میں 50 لوگ ایسے ہو جائیں جن کی ہرمہینے تنخواہ جارہی ہو ، لیکن وہ حقیقت میں ہو ہی نہیں ، تو کیا ہوگا ۔ پہلے کی حکومتوں نے ملک میں جو نظام بنا رکھا تھا ، اس میں ایک دو نہیں 8 کروڑ ایسے فرضی نام تھے ، جن کے نام پر سرکاری فائدے ٹرانسفر کئے جارہے تھے ۔ ساتھیوں ، حکومت کی اس کوشش سے ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ غلط ہاتھوں میں جانے سے بچ رہے ہیں۔


      انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے دوران تقریبا چھ لاکھ کروڑ روپے مرکزی حکومت نے براہ راست فائدہ حاصل کرنے والوں کے اکاونٹ میں بھیجے ہیں اور مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ پہلے کی طرح 100 میں صرف 15 پیسے نہیں بلکہ پورے پیسے لوگوں کو مل رہے ہیں ۔





      First published: