اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پٹھان کوٹ پہنچے وزیر اعظم مودی، ائیر بیس کا کر رہے ہیں دورہ

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب کے پٹھان کوٹ پہنچ چکے ہیں۔

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب کے پٹھان کوٹ پہنچ چکے ہیں۔

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب کے پٹھان کوٹ پہنچ چکے ہیں۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب کے پٹھان کوٹ پہنچ چکے ہیں۔ مودی پٹھان کوٹ ائیر بیس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہیدوں کے اہل خانہ سے بھی مل سکتے ہیں۔ دہشت گردانہ حملے کو سکیورٹی کی طرف سے ناکام کرنے کے بعد 5 جنوری کو وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی پٹھان کوٹ پہنچے تھے اور ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا تھا۔

      اس سے پہلے سیکورٹی فورسز نے پنجاب کے پٹھان کوٹ کے وسیع فضائیہ اسٹیشن کو مکمل طور پر محفوظ قرار دے دیا۔ ہندستانی فضائیہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ فضائیہ اسٹیشن کی تلاشی مہم مکمل ہو گئی۔ افسر نے کہا کہ پورا علاقہ محفوظ ہے۔

      بتا دیں کہ 31 دسمبر کی رات تقریبا ڈیڑھ بجے پٹھان کوٹ ائیر بیس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا۔ پٹھان کوٹ پر حملہ کرنے والے تمام 6 دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے ڈھیر کر دیا تھا۔ تاہم اس حملے میں 7 جوان بھی شہید ہو گئے تھے۔

       
      First published: