اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وزیراعظم مودی نے کہا- ملک میں 'اسرواسپرٹ' مشن مون کے 100 سیکنڈ نے ہندوستان کو ایک کردیا

    وزیراعظم مودی: فائل فوٹو

    وزیراعظم مودی: فائل فوٹو

    وزیراعظم مودی نےکہا کہ 7 اکتوبرکی رات 1:50 بجے کے بعد 100 سیکنڈ میں رونما ہونے والےحادثہ سے پورا ملک اکٹھا ہوگیا۔ اب کھلاڑیوں کی اسپرٹ کی طرح پورے ملک میں اسرو اسپرٹ دوڑرہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      وزیراعظم نریندرمودی نے اتوارکو چندریان -2 کولے کربڑا بیان دیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اسرو اسپرٹ نے پورے ملک کو متاثرکیا۔ پورا ملک چندریان - مشن کے دوران ایک  دھاگے میں بندھ گیا، جس کو پورے ملک کی کامیابی اورناکامی کے دائرے سے اوپراٹھ کر دیکھنا چاہئے۔

      وزیراعظم مودی ہریانہ کے روہتک میں آئندہ اسمبلی الیکشن کو دیکھتے ہوئے پارٹی کی تشہیری مہم کے دوران وجے سنکلپ ریلی کو خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ 7 اکتوبرکی رات 1:50 بجے کے بعد 100 سیکنڈ میں رونما ہونے والے حادثہ سے پورا ملک اکٹھا ہوگیا۔ اب کھلاڑیوں کی اسپرٹ کی طرح پورے ملک میں اسرو اسپرٹ دوڑرہا ہے۔

      کامیابی -ناکامی کے مطلب 100 سیکنڈ کے اندربدل گئے

      وزیراعظم مودی نے کہا کہ کامیابی - ناکامی کا مطلب ملک نے 100 سیکنڈ کے اندربدل لیا ہے۔ ملک کے باشندوں نے منفی باتوں کو قبول کرنے سے انکارکردیا ہے۔ ہفتہ کو چندریان -2 مشن کے چندرما سے سطح پرسافٹ لینڈنگ کے آخری گھنٹوں کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ 1:50 بجے کے بعد پورا ملک ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھ کرچندریان -2 مشن کی کامیابی دیکھ رہا تھا۔
      First published: