ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعظم کو ملک کی خدمات کے اعتراف میں پہلا فلپ کوٹلرصدارتی ایوارڈ پیش

فلپ کوٹلرپرسیڈنشیل ایوارڈ میں عوام، فائدہ اورسیارہ یعنی کرۂ ارض پرتوجہ مرکوزکی جاتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 14, 2019 10:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیراعظم کو ملک کی خدمات کے اعتراف میں پہلا فلپ کوٹلرصدارتی ایوارڈ پیش
وزیراعظم نریندر مودی کو ملا پہلا فلپ کوٹلرایوارڈ

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی کوڈیٹجلائزیشن اورمالیاتی جامعیت جیسے انقلابی تبدیلی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے امریکہ کی ایموری یونیورسٹی کے ڈاکٹر جگدیش سیٹھ کے ہاتھوں پہلا فلپ کوٹلرپرسیڈنشیل ایوارڈ دیا گیا ہے۔ سات لوک کلیان مارگ نئی دہلی میں آج پہلے فلپ کوٹلر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔


اس ایوارڈ میں دراصل عوام، فائدہ اورسیارہ یعنی کرۂ ارض پرتوجہ مرکوزکی جاتی ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال ملک کے لیڈر کو پیش کیا جائے گا۔  اس ایوارڈ کے سپاس نامے میں کہا گیا ہے کہ "نریندر مودی کا انتخاب ملک وقوم کے لئے ان کی نمایاں خدمات کے لئے دیا گیا ہے۔ وطن عزیزہندوستان کے لئے ان کی بے لوث خدمات اوران کی انتھک محنت کے نتیجے میں ملک میں غیرمعمولی، معاشی، سماجی اورتکنیکی ترقی ہوئی ہے"۔

سپاس نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کی لائق وفائق قیادت میں ہندوستان کو جدت طراز کام کاج میں بہتر اورمستند مینوفیکچرنگ ( میک ان انڈیا ) کےساتھ ساتھ انفارمیشن ٹکنالوجی، اکاؤنٹنگ اورفائنانس جیسی پیشہ ورانہ خدمات میں عالمی مرکز کی شناخت حاصل ہوئی ہے۔ اس سپاس نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نریندرمودی کی تصورساز قیادت کا نتیجہ ڈجیٹل انقلاب بشمول یونیک آئیڈینٹی فکیشن نمبر سماجی مفادات اور مالیاتی شمولیت کے لئے آدھار سمات ڈجیٹل انڈیا کی صورت میں ظاہرہوا ہے، جس سے کاروبار، ایزآف ڈوئنگ بزنس اوراکیسویں صدی کے ہندوستان کے لئے ڈھا نچہ جاتی سہولیات کی تعمیر کی شکل میں ظاہر ہوا ہے۔


سپاس نامے میں وزیر اعظم  نریندر مودی کے میک ان انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، ڈجیٹل انڈیا اور سووچھ بھارت جیسے لائق تحسین اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے، جنہوں نے ہندوستان کو دنیا بھر میں مینوفیکچرنگ اورکاروبارکی پسندیدہ منزل مقصودبنادیا ہے۔
واضح ہوکہ پروفیسر فلپ کوٹلرنارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے کیلاگ اسکول آف منیجمنٹ میں مارکیٹنگ کے معروف پروفیسرکی حیثیت سے فائز ہیں۔ اپنی خرابی صحت کی بنا پرانہوں نے امریکہ کی ایموری یونیورسٹی کے ڈاکٹر جگدیش سیٹھ کو یہ ایوارڈ پیش کرنے کے لئے مامورکیا ہے۔ اس ایوارڈ کے لئے مزکزی وزراء سمیت ملک کی اہم شخصیات نےوزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ کے لئے مبارکباد دی ہے۔
First published: Jan 14, 2019 10:59 PM IST