ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے ڈرون کے ذریعہ ملک میں چل رہے 'لائٹ ہاوس پروجیکٹ' کا لیا جائزہ

PM Modi LHP Review: وزیر اعظم مودی نے اہلکاروں سے لائٹ ہاوس پروجیکٹ کی تعمیر سے متعلق جانکاری کا بیورا لیا ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے ڈرون کے ذریعہ ملک میں چل رہے 'لائٹ ہاوس پروجیکٹ' کا لیا جائزہ
وزیر اعظم مودی نے ڈرون کے ذریعہ ملک میں چل رہے لائٹ ہاوس پروجیکٹ کا لیا جائزہ

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ملک میں چل رہے لائٹ ہاوس پروجیکٹ کا جائزہ لیا ۔ اس کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ اس جائزہ کے دوران وزیر اعظم مودی کو ڈرون کے ذریعہ سبھی پروجیکٹ مقامات کا بیورا دیا گیا ۔ وزیر اعظم مودی کو سب سے پہلے اندور میں چل رہے ہاوس پروجیکٹ کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ انہیں ڈرون کے ذریعہ سے ناگپور ، پونے ، حیدرآباد اور اندور میں واقع فیکٹری مقامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ۔ اس کے بعد کناڑیا ایکسٹینشن اور اندور کے پروجیکٹ مقامات سے واقف کرایا گیا ۔


لائٹ ہاوس پروجیکٹ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے افسران نے بتایا کہ کس طرح سے فیکٹری میں ای پی ایس کا استعمال کرکے ہلکے کنکریٹ کو بنایا جارہا ہے ۔ پھر حیدرآباد کی فیکٹری میں اسٹیل تیار کرنے کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی کو ڈرون کے ذریعہ اندور کے لائٹ ہاوس پروجیکٹ کے بارے میں پوری جانکاری دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں آٹھ بلاک بن ررہے ہیں ، جس میں کل 1024 گھر ہوں گے ۔


وزیر اعظم نے اسی سال رکھا تھا سنگ بنیاد


وزیر اعظم نریندر مودی نے اسی سال یکم جنوری کو جی ایچ ٹی سی ۔ انڈیا کے تحت چھ ریاستوں میں چھ مقامات پر لائٹ لاوس پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ رہائش اور شہری امور کی مرکزی وزارت نے 2017 میں جی ایچ ٹی سی ۔ انڈیا کے تحت لائٹ ہاوس پروجیکٹس کی تعمیر کیلئے پورے ملک میں چھ مقامات کا انتخاب کرنے کیلئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کیلئے ایک چیلنج کی شروعات کی تھی ۔ وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا ہدف وہ مزدور ہیں ، جوایک ریاست سے دوسری ریاست میں یا گاوں سے شہر میں آتے ہیں ۔

کیا ہے لائٹ ہاوس پروجیکٹ؟

لائٹ ہاوس پروجیکٹ شہری امور کی مرکزی وزارت کی ایک اہم اسکیم ہے ، جس کے تحت لوگوں کو مقامی آب و ہوا اور ماحولیات کا خیال رکھتے ہوئے دیرپا رہائش گاہیں فراہم کئے جاتے ہیں ۔ لائٹ ہاوس پروجیکٹ کیلئے جن ریاستوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں تری پورہ ، جھارکھنڈ ، اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، گجرات اور تمل ناڈو شامل ہیں ۔

اس پروجیکٹ میں خاص تکنیک کا استعمال کرکے سستے اور مضبوط مکانات تعمیر کئے جاتے ہیں ۔ اس پروجیکٹ میں فیکٹری سے ہی بیم کالم اور پینل تیار کرکے گھر بنانے کی وجہ پر لائے جاتے ہیں ، جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ تعمیر کی مدت اور لاگت کم ہوجاتی ہے اور پروجیکٹ میں خرچ کم آتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 03, 2021 08:19 PM IST