اپنا ضلع منتخب کریں۔

    خلائی شعبےمیں ہندوستان نےتاریخ رقم کردی، امریکہ، روس اورچین کے ساتھ ہندوستان بھی عظیم طاقت بن گیا: وزیراعظم

    وزیراعظم نریندرمودی کا قوم کے نام خاص پیغام۔

    وزیراعظم نریندرمودی کا قوم کے نام خاص پیغام۔

    وزیراعظم مودی نے 'مشن شکتی' کے سائنسدانوں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد امن کا پیغام ہے، جنگ کاماحول پیدا کرنا نہیں۔

    • Share this:
      لوک سبھا انتخابات 2019 سے قبل وزیراعظم نریندرمودی ملک کے نام خاص پیغام دے رہے ہیں۔ اس موقع پرکئی مرکزی وزرا بھی ان کی رہائش گاہ پرموجود ہیں۔ وزیراعظم کے اس اعلان پرپورے ملک کی نظریں مرکوزہیں۔ ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران بھی اس کا انتظار کررہے تھے۔

      وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ خلائی طاقت کے طورپرہندوستان کا نام ہے۔ خلائی طاقت میں ہندوستان کا دنیا میں چوتھا نام ہے۔ انہوں نے کہا 'ہندوستان کا مشن شکتی کامیاب' ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلا میں لائیو سیٹلائٹ کومارگرایا ہے۔

      وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان نے آج اپنا نام اسپیس پاورکے طورپردرج کرادیا ہے۔ اب تک صرف تین ممالک امریکہ ، روس اورچین کو یہ تمغہ حاصل تھا۔ ہرہندوستانی کے لئے اس سے بڑی حصولیابی کچھ نہیں ہوسکتی۔ کچھ ہی وقت قبل ہمارے سائنسدانوں نے خلا میں لائیوسیٹ لائٹ کومارگرایا۔ امریکہ، روس اورچین کے ساتھ ہندوستان بھی عظیم طاقت بن گیا ہے۔



      انہوں نے مشن شکتی کے سائنسدانوں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد امن کا پیغام ہے، جنگ کاماحول پیدا کرنا نہیں، ہمارے سائنسدانوں نے مشن شکتی آپریشن کوپورا کیا اورایل ای اومیں تین منٹ میں سیٹلائٹ کو مارگرایا۔

      وزیراعظم مودی نے کہا 'ہمارسائنسدانوں نے خلا میں 300 کلو میٹردورایل ای او (لوارتھ آربٹ) میں ایک لائیوسیٹلائٹ کومارگرایا ہے۔ یہ لائیوسیٹلائٹ جوکہ پہلے سے طے شدہ ہدف تھا، اسے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کے ذریعہ مار گرایا گیا۔
      First published: