ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے کہا : نئے بہار کیلئے وزیر اعلی نتیش کمار نے ادا کیا اہم کردار

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بہار نے کئی پریشانیاں جھیلی ہیں ، لیکن نتیش کمار نے نیو انڈیا اور نیو بہار کے ہدف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہار کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانے میں وزیر اعلی نتیش کمار کو اہم ذمہ داری نبھانی ہے ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے کہا : نئے بہار کیلئے وزیر اعلی نتیش کمار نے ادا کیا اہم کردار
وزیر اعظم مودی نے کہا : نئے بہار کیلئے وزیر اعلی نتیش کمار نے ادا کیا اہم کردار

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بہار میں ایل پی جی پائپ لائن پروجیکٹ کے ایک نئے بلاک اور دو دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے وزیر اعلی نتیش کمار کی اگلے بہار اسمبلی انتخابات کیلئے این ڈی اے کے چہرے کے طور پر حمایت کی ۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے نیو انڈیا اور نیو بہار کے ہدف کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔


وزیر اعظم مودی نے اس دوران یہ بھی کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے بہار ترقی کے معاملہ میں پیچھے تھا اور اس کی وجہ سیاسی سمیت کچھ دیگر تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بھی وقت تھا جب بہار میں بہتر سڑک رابطہ اور انٹرنیٹ رابطہ پر گفتگو نہیں ہوتی تھی ۔ بہار نے کئی پریشانیاں جھیلی ہیں ، لیکن نتیش کمار نے نیو انڈیا اور نیو بہار کے ہدف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہار کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانے میں وزیر اعلی نتیش کمار کو اہم ذمہ داری نبھانی ہے ۔ ہمیں بہار میں سشان کو یقینی بنانا چاہئے ۔ گزشتہ پندرہ سال میں کئے گئے اچھے کام جاری رہنے چاہئیں ۔



انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نتیش جی سے اپیل کروں گا کہ رگھوونش پرساد جی نے اپنے آخری خط میں جن جذبات کا اظہار کیا ہے ، اس کو پورا کرنے کیلئے آپ اور ہم مل کر کوشش کریں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب ملک اور بہار اس دور سے باہر نکل رہا ہے ، جس میں ایک نسل کام شروع ہوتے دیکھتی تھی اور دوسری نسل اس کو پورا ہوتے ہوئے ۔ نئے ہندوستان ، نئے بہار کی اسی شناخت اور اسی کام کاج کے کلچر کو ہمیں مضبوط کرنا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 13, 2020 03:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading