ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعظم مودی نے 'من کی بات' میں کہا- ایودھیا فیصلہ پرلوگوں نے ملک کےمفاد کو سب سے مقدم سمجھا

وزیراعظم نریندرمودی نےکہا ’’ملک کے باشندوں کا شکریہ۔ انہوں نے، جس طرح کے صبر، تحمل اورپختگی کا ثبوت دیا ہے، اس کےلئے خاص طورسےشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 24, 2019 04:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیراعظم مودی نے 'من کی بات' میں کہا- ایودھیا فیصلہ پرلوگوں نے ملک کےمفاد کو سب سے مقدم سمجھا
وزیراعظم مودی نے 'من کی بات' میں ایودھیا فیصلہ پرعوام کے صبروتحمل کے لئے شکریہ ادا کیا۔

نئی دہلی:  وزیر اعظم نریندرمودی نے اتوارکوکہا کہ ایودھیا معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کےبعد ملک میں جس طرح کا رد عمل دیکھنے کوملا اس سےثابت ہوگیا کہ ہم وطنوں نے ملک کے مفاد کوسب سےمقدم سمجھا۔ نریندرمودی نےاپنے ماہانہ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک کے باشندوں کوخطاب کرتے ہوئےکہا ’’ گزشتہ’من کی بات‘ میں، میں نے 2010 میں ایودھیا معاملہ میں آئےالہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بارے میں کہا تھا کہ ملک نے تب کس طرح سے امن اوربھائی چارہ بنائے رکھا تھا۔ فیصلہ آنے کے پہلے بھی، اورفیصلہ آنےکے بعد بھی۔ اس باربھی، جب، 9 نومبرکوسپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو 130 کروڑ ہندوستانیوں نے پھرسے ثابت کر دیا کہ ان کےلئےملک کے مفاد سے بڑھ کرکچھ نہیں ہے۔ ملک میں، امن، اتحاد اورخیرسگالی کی قیمت سب سےاوپر ہیں۔ رام مندر پرجب فیصلہ آیا تو پورے ملک نےاسے دل کھول کرگلےلگایا۔ انتہائی تحمل اوربردباری کے ساتھ قبول کیا‘‘۔


وزیراعظم نریندرمودی نےکہا ’’ملک کے باشندوں کا شکریہ۔ انہوں نے، جس طرح کے صبر، تحمل اورپختگی کا ثبوت دیا ہے، اس کےلئے خاص طورسےشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ایک طرف جہاں طویل وقت کے بعد قانونی جنگ ختم ہوئی ہے وہیں دوسری طرف عدلیہ کے تئیں ملک کا احترام اوربڑھا ہے۔ صحیح معنوں میں یہ فیصلہ ہماری عدلیہ کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے کے بعد اب ملک نئی توقعات اورنئی امنگوں کے ساتھ نئے راستہ پر، نئے ارادے لے کرچل پڑا ہے۔ نیا ہندوستان اسی احساس کو اپنانےکی طرف سے امن، اتحاد اورخیرسگالی کے ساتھ آگے بڑھے یہی ہم سب کی خواہش ہے‘‘۔

First published: Nov 24, 2019 04:19 PM IST