உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم نریندر مودی کے قتل کی دھمکی والا ای میل پولیس کمشنر کو ملا

    وزیراعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

    وزیراعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

    وزیراعظم نریندر مودی کو مارنے کے لئے دھمکی دینے والا خط پولیس کمشنر امول پٹائک کو ای میل پر موصول ہوا۔

    • Share this:
      وزیراعظم نریندر مودی کو مارنے کے لئے دھمکی دینے والا خط پولیس کمشنر امول پٹائک کو ای میل پر موصول ہوا۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پولیس کمشنر کو یہ ای میل آسام کی کسی جیل سے بھیجا گیا ہے۔ اگلے سال مسٹر مودی کو جان سے مارنے والے اس ای میل میں، ایک خاص تاریخ بھی لکھی گئی ہے۔ اس معاملہ کی گہرائی سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
      دہلی پولیس کمشنر کو ملنے والے اس ای میل کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
      قابل ذکر ہے کہ اس سال جون میں پونے پولیس نے دعوی کیا تھا کہ مشتبہ ماؤنوازوں سے ایک خط ملا تھا جس میں مسٹر مودی کا سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی طرح قتل کرنے کی سازش سامنے آئی تھی۔ پولیس نے اس سال جنوری میں مہاراشٹر کے بھمیا کورے گاؤں نسلی تشدد کے معاملے کی تحقیقات کرتے وقت اس کا انکشاف کیا تھا۔
      First published: