உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    COVID-19: شمال مشرقی ہندوستان میں کورونا سے مشکلات میں اضافہ، وزیر اعظم مودی آج سبھی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ لیں گے جائزہ

    COVID-19: شمال مشرقی ہندوستان میں کورونا سے مشکلات میں اضافہ، وزیر اعظم مودی آج سبھی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ لیں گے جائزہ

    COVID-19: شمال مشرقی ہندوستان میں کورونا سے مشکلات میں اضافہ، وزیر اعظم مودی آج سبھی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ لیں گے جائزہ

    Coronavirus In India: گزشتہ ہفتے 10 فیصد سے زیادہ مثبت ریٹ والے پانچ میں سے تین اضلاع شمال مشرق کے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، 5 جولائی سے 11 جولائی کے درمیان جن 58 اضلاع میں مثبت ریٹ 10 فیصد سے زیادہ رہی، ان میں سے 37 اضلاع شمال مشرق کے تھے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) منگل کو شمال مشرق (North East) کے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے تبادلہ خیال کریں گے اور اس دوران وہاں کی ریاستوں میں کووڈ-19 کی تازہ صورتحال اور ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیں گے۔ یہ اطلاع افسران نے پیر کے روز دی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم منگل مودی کی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آسام، ناگالینڈ، تریپورہ، سکم، منی پور، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور میزورم کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ان ریاستوں میں کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم اس دوران ٹیکہ کاری کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب ملک میں کووڈ-19 انفیکشن کے معاملات میں کمی آئی ہے اور اس کے تیسری لہر کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

      گزشتہ ہفتے 10 فیصد سے زیادہ مثبت ریٹ والے پانچ میں سے تین اضلاع شمال مشرق کے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، 5 جولائی سے 11 جولائی کے درمیان جن 58 اضلاع میں مثبت ریٹ 10 فیصد سے زیادہ رہی، ان میں سے 37 اضلاع شمال مشرق کے تھے۔

      وزیر اعظم منگل مودی کی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آسام، ناگالینڈ، تریپورہ، سکم، منی پور، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور میزورم کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ان ریاستوں مین کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
      وزیر اعظم منگل مودی کی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آسام، ناگالینڈ، تریپورہ، سکم، منی پور، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور میزورم کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ان ریاستوں مین کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔


      آر- فیکٹر میں حال میں اضافہ دیکھا گیا

      واضح رہے کہ ملک میں انفیکشن کس رفتار سے بڑھ رہا ہے، اس کا اشارہ دینے والے آر- فیکٹر میں حال میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے علاج کے دوران مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح سست ہوئی ہے۔ وہیں کیرلا اور شمال مشرق ان علاقوں کے طور پر ابھرے ہیں، جو تشویش کی وجہ بن رہے ہیںَ یہ تب ہے جب نئے معاملات کے اعداد و شمار ملک بھر میں کم ہیں۔

      مرکزی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ہندوستان میں کووڈ-19 کے 80 فیصد معاملے 90 اضلاع سے سامنے آئے ہیں، جن میں سے 14 شمال مشرق ریاستوں میں ہیں اور وزارت نے لکھا کہ ’دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور اہمیں اپنا احتیاط کم نہیں کرنا چاہئے‘۔

      شمال مشرقی ریاستوں سے متعلق اہم چیلنجز پر زور دیتے ہوئے، مرکزی وزارت صحت میں جوائنٹ سکریٹری، لو اگروال نے کہا تھا کہ ہندوستانی حکومت نے کووڈ-19 وبا سے لڑنے کے لئے ایک ’سرگرم، احتیاطی اور بتدریج نقطہ نظر' پر عمل کرکے ان ریاستوں کی مدد کی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: