اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گورکھپور میں کسانوں کوآج تحفہ دیں گے وزیراعظم مودی، کسانوں کے اکاونٹ میں دوہزار روپئے ٹرانسفرکرنے کا کریں گے آغاز

    پردھان منتری کسان یوجنا کے تحت وزیراعظم مودی آج کسانوں کے کھاتے میں دو دوہزارروپئے ٹرانسفرکریں گے۔

    پردھان منتری کسان یوجنا کے تحت وزیراعظم مودی آج کسانوں کے کھاتے میں دو دوہزارروپئے ٹرانسفرکریں گے۔

    پردھان منتری کسان یوجنا کے تحت وزیراعظم مودی آج کسانوں کے کھاتے میں دو دوہزارروپئے ٹرانسفرکریں گے۔

    • Share this:
      وزیراعظم نریندرمودی اتوارکووزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے کرم بھومی گورکھپور سے ملک کے کسانوں کو بڑا تحفہ دیں گے۔ ان کے اس دورے کووزیراعظم مودی کی انتخابی اسکیم کا آغازبتایا جارہا ہے۔ پردھان منتری کسان یوجنا کے تحت وزیراعظم مودی آج کسانوں کے کھاتے میں دو دوہزارروپئے ٹرانسفرکریں گے۔

      وزیراعظم نریندرمودی آج گورکھپورسے پردھان منتری کسان یوجنا کا رسمی شروعات کریں گے۔ اس اسکیم کے تحت مرکزی حکومت کے ذریعہ آج کسانوں کے اکاونٹ میں پہلی قسط بھی ٹرانسفرکی جائے گی۔ گورکھپورواقع فرٹی لائزر کارپوریشن آف انڈیا کے میدان میں وزیراعظم مودی اس اسکیم کا بٹن دباکرافتتاح کریں گے، اس کے ذریعہ کسانوں کوپہلی قسط ملنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

      پردھان منتری کسان یوجنا کے تحت دو ہیکٹیئر سے کم زمین والے کسانوں کوپہلی قسط کے دوہزارروپئے دیئے جائیں گے۔ کسانوں کو ایک سال میں تین قسط سے 6 ہزارروپئے دیا جائے گا۔ یہ رقم بینکوں سے سیدھے ان کے اکاونٹ میں پہنچائی جائے گی۔ لکھنوکے ہراخبارنے اس خبرکواہمیت کے ساتھ جگہ دی ہے۔

      واضح رہے کہ یکم فروری کوعبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے اس وقت کے وزیرخزانہ پیوش گوئل نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ چھوٹے اورمتوسط کسانوں کومالی مدد فراہم کرنے کے لئے حکومت نے پردھان منتری کسان یوجنا کی شروعات کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت دو ہیکٹیئرتک کی چھوٹی کھیتی والے کسانوں کو6 ہزار روپئے ہرسال فراہم کرائی جائے گی۔ یہ مالی مدد 2000 روپئے کی قسط کے ساتھ تین قسط میں ادا کی جائے گی، اسے سیدھے طورپرکسانوں کے اکاونٹ میں بھیجا جائے گا۔
      First published: