ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پر اپنے سبھی اکاؤنٹ بند کرنے پر کر رہے ہیں غور

وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’ اس اتوار کو میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب چھوڑنے پر غور کر رہا ہوں۔ آپ کو اس کے بارے میں جانکاری دوں گا‘۔

  • Share this:
وزیراعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پر اپنے سبھی اکاؤنٹ بند کرنے پر کر رہے ہیں غور
وزیراعظم نریندر مودی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ٹویٹ کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے سبھی اکاؤنٹ بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’ اس اتوار کو میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب چھوڑنے پر غور کر رہا ہوں۔ آپ کو اس کے بارے میں جانکاری دوں گا‘۔



فیس بک پر وزیر اعظم مودی کے پیج پر 44,723,734 لائکس ہیں۔ جبکہ ٹوئٹر پر وزیر اعظم مودی کو 53.3 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ خود وزیر اعظم اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 2,373 لوگوں کو فالو کرتے ہیں۔ انسٹاگرام پر وزیر اعظم مودی کو 35.2 ملین لوگ فالو کرتے ہیں اور یوٹیوب کی بات کی جائے تو یہاں وزیر اعظم مودی کے 4.51 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔ لیکن پیر کے روز انہوں نے اچانک اس سے کنارہ کرنے کے اشارے دیکر سب کو حیران کردیا ہے۔ ٹوئٹر پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق صدر بارک اوبامہ کے بعد سب سے زیادہ فالوور وزیر اعظم مودی کے ہیں۔

وزیر اعظم مودی کے اس ٹویٹ کے بعد راہل گاندھی نے یہ جواب دیا ہے۔ راہل گاندھی نے لکھا ہے ’ نفرت کو چھوڑئیے، سوشل میڈیا نہیں‘۔

First published: Mar 02, 2020 10:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading