உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گلوبل کووڈ سمٹ : وزیر اعظم نے کہا : ایک دوسرے کے ویکسین سرٹیفکیٹ کو ملے منظوری

    گلوبل کووڈ سمٹ : وزیر اعظم نے کہا : ایک دوسرے کے ویکسین سرٹیفکیٹ کو ملے منظوری ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    گلوبل کووڈ سمٹ : وزیر اعظم نے کہا : ایک دوسرے کے ویکسین سرٹیفکیٹ کو ملے منظوری ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    گلوبل کووڈ سمٹ کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے انسانیت کو ہمیشہ ایک کنبہ کی طرح دیکھا ہے ۔ ہندوستان کی فارما انڈسٹری نے کم لاگت کی ڈائیگروسٹک کٹس ، ادویات ، میڈیکل ڈیوائس اور پی پی ای کٹ کا پروڈکشن کیا ، یہ کئی ترقی پذیر ممالک کو کفایتی متبادل فراہم کررہے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو گلوبل کووڈ سمٹ سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دوسری لہر کے دوران دنیا ایک کنبہ کی طرح ہندوستان کے ساتھ کھڑی تھی ، ہندوستان کیلئے متحد ہونے اور حمایت کرنے کیلئے آپ سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں  ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ، دنیا کی زیادہ تر آبادی کو ابھی بھی ویکسین نہیں لگی ہے ، اس لئے صدر جو بائیڈن کی یہ پہل وقت پر شروع کی گئی ہے ، جو قابل خیر مقدم ہے ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے انسانیت کو ہمیشہ ایک کنبہ کی طرح دیکھا ہے ۔ ہندوستان کی فارما انڈسٹری نے کم لاگت کی ڈائیگروسٹک کٹس ، ادویات ، میڈیکل ڈیوائش اور پی پی ای کٹ کا پروڈکشن کیا ، یہ کئی ترقی پذیر ممالک کو کفایتی متبادل فراہم کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں دنیا کی سب سے بڑی کووڈ ویکسین مہم چل رہی ہے ۔ کچھ دنوں پہلے ہم نے ایک دن میں ڈھائی کروڑ لوگوں کو ویکسین کی ڈوز لگائی ہے ۔ اب تک ہم 20 کروڑ لوگواں کو کووڈ ویکسین کی دونوں ڈوز دکے چکے ہیں ۔

      وزیر اعظم نے کہا کہ جیسے جیسے نئے ہندوستانی ٹیکے ڈیولپ ہورہے ہیں ، ہم موجودہ ٹیکوں کی پروڈکشن صلاحیت بھی بڑھا رہے ہیں ۔ جیسے جیسے ہمارا پروڈکشن بڑھتا ہے ، ہم دوسروں کو بھی ویکسین کی سپلائی پھر سے شروع کرنے کے قابل ہوں گے ، مگر اس کیلئے خام مال کی سپلائی چین کھلی رکھنی ہوگی ۔

      گلوبل کووڈ 19 سمٹ کے پلیٹ فارم سے وزیر اعظم مودی نے سبھی ممالک سے ایک دوسرے کے ویکسین سرٹیکفیٹ کو منظوری دینے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے ویکسین سرٹیفکیٹ کو منظوری دینے سے بین الاقوامی سفر کو آسان بنایا جاسکتا پے ۔

      وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہم نے اپنی کووڈ ویکسین کو 95 ممالک کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دو ملکی طور پر ڈیولپ ٹیکوں کو دنیا کی پہلی ڈی این اے پر مبنی ویکسین سمیت ہنگامی استعمال کی اجازت حاصل ہوئی ہے ۔ کئی ہندوستانی کمپنیاں بھی مختلف ٹیکوں کے لائسنسڈ پروڈکشن میں شامل ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: