ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم نریندر مودی آج شام 6 بجے قوم سے کریں گے خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی آج شام 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ ' آج شام 6 بجے قوم کے نام پیغام دوں گا۔ آپ ضرور جڑیں۔

  • Share this:
وزیر اعظم نریندر مودی آج شام 6 بجے قوم سے کریں گے خطاب
وزیر اعظم نریندر مودی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) آج شام 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ ' آج شام 6 بجے قوم کے نام پیغام دوں گا۔ آپ ضرور جڑیں۔ بیتے 8 مہینے یعنی مارچ سے لے کر اب تک وزیر اعظم نریندر مودی ملک سے 5 بار خطاب کر چکے ہیں۔



حالانکہ وزیر اعظم نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ کس مسئلے پر ملک کے سامنے اپنی بات رکھیں گے۔ حالانکہ مانا جا رہا ہے کہ تہواروں کا موسم اب جبکہ قریب آ رہا ہے، ایسے میں وزیر اعظم ملک سے ایک بار پھر کورونا کو لے کر عوامی تحریک کو آگے بڑھانے کی اپیل کریں گے۔

ملک میں تقریبا تین مہینے کے بعد کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے یومیہ نئے معاملے 50000 سے کم آئے ہیں۔ منگل کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46،790 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 75،97،063 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران مزید 69،720 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے اب تک ملک میں 67.33 لاکھ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی تعداد زیادہ ہے جس سے ایکٹیو کیسز 23،517 سے کم ہو کر مجموعی تعداد 7،48،538 رہ گئی ہے۔

وہیں،  ملک کی نو ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ شمال مشرق کی ریاستوں اروناچل ، میگھالیہ ، میزورم ، تری پورہ ، ناگالینڈ اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں انڈمان اور نکوبار جزائر ، لداخ ، چنڈی گڑھ ، دادرنگر حویلی اور دمن دیو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔


Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 20, 2020 01:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading