உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پی ایم مودی کے فیصلے ہمیشہ ثابت ہوئے ماسٹر اسٹروک، وزیر اعظم کی دراندیشی اور سیاسی بساط

    Youtube Video

    وعدوں سے نہیں ارداوں کی وجہ سے جنہیں دنیا سلام کرتی ہے۔ٹائمس میگزین جنہیں سب سے بااثر سیاسی رہنماؤں میں شمار کرتی ہے۔جنکے ارداوں کی بلند عمارت بنتے دیر نہیں لگتی۔جن کی دوراندیشی کی جہ سے ملک کو رفتار ملتی ہے۔آج ان کا یوم پیدائش ہے۔اور آج کے دن ان کی پالیسی اور ان کے ارادوں کی بات نا ہو تو سب بیکار۔آئے دیکھتے ہیں پی ایم مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر یہ خاص رپورٹ

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      وعدوں سے نہیں ارداوں کی وجہ سے جنہیں دنیا سلام کرتی ہے۔ٹائمس میگزین جنہیں سب سے بااثر سیاسی رہنماؤں میں شمار کرتی ہے۔جنکے ارداوں کی بلند عمارت بنتے دیر نہیں لگتی۔جن کی دوراندیشی کی جہ سے ملک کو رفتار ملتی ہے۔آج ان کا یوم پیدائش ہے۔اور آج کے دن ان کی پالیسی اور ان کے ارادوں کی بات نا ہو تو سب بیکار۔ وزیراعظم نریندر مودی کو اقتدار سنبھالے ہوئے سات سال سے کچھ زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، ان سات سالوں میں جو کچھ کیا اس سے ، نہ صرف ان کا نام پوری دنیا میں گونج رہا ہے، بلکہ ہندوستان کی ترقی نے بھی ایسی رفتار پکڑی ہے، جسے دیکھ کر پوری دنیا حیران ہے۔

      وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادی میں گزشتہ ڈھائی سال میں ہندوستان جن حالات سے گزرا ہے۔ ان حالات میں پی ایم مودی نے کئی تاریخی فیصلے لئے۔ دوسری پاری کے شروعاتی ایک سال میں انہوں نےجو اہم فیصلےلئے۔انہیں تاریخی تصور کیا جاسکتا ہے۔ جموں کشمر سے دفعہ 370 ہٹانا ہو یا پھر شہریت ترمیمی ایکٹ کو پاس کرنا ہو۔ انہوں نے دکھا دیا کہ اگر ارداے مضبوط ہوں تو مشکل فیصلے لئے جا سکتے ہیں۔

      جولائی 2020 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی قومی تعلیمی پالیسی کو منظوری دی۔ نئی تعلمی پالیسی میں 10+2 کے فارمیٹ کو پوری طرح سے ختم کردیا گیا۔ اس کی جگہ 5+3+3+4 کا فارمٹ لایا گیا۔

       

      وزیر اعظم مودی اپنی دوسری اننگ میں ترقی کو رفتار دے پاتے کہ اس سے پہلے کورونا اور لاک ڈاؤن ایک نئی آفت لے کر آیا۔ جی ڈی پی مائنس میں چلی گئی۔ تووہیں لوگوں کی صحت سے متعلق مسائل بہت زیادہ بڑھ گئے۔ کورونا کے اس مشکل وقت میں، پی ایم مودی کا خود انحصار ہندوستان کا منتر کام آیا۔ ماسک اور سینیٹائزر اتنے زیادہ تیار کیے جا رہے ہیں کہ اسے دوسرے ممالک میں ایکسپورٹ کیا جا رہا ہے۔

      کورونا کے دوران، پی ایم مودی کی پہلی بڑی اسکیم جن دھن یوجنا عام لوگوں کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند رہی۔ لاک ڈاؤن کے دوران غریب خاندانوں کی مدد کے لئے حکومت نے ہر ماہ براہ راست جن دھن یوجنا کے تحت مدد پہنچائی، جس سے کروڑوں خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔ یہی نہیں، جس طرح پی ایم مودی نے کورونا کے دور میں ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کی، اس سے ایک سال کے اندر ملک میں کورونا سے بچنے کے لیے ایک نہیں دو دو ویکسین تیار کرنا ممکن ہوسکا۔ پچھلے دو سالوں میں، پی ایم مودی نے ایودھیا میں بھگوان شری رام کی جائے پیدائش پر رام مندر اور دہلی میں نئی پارلیمنٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: