ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاونٹ ہوا ریکور، ہیکر نے مانگے بٹ کوائن

ہیکرس نے ان کے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے ' میں آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کووڈ۔19 کے لئے بنائے گئے وزیر اعظم مودی راحت فنڈ میں عطیہ کریں'۔ پی ایم کے ٹوئٹر ہینڈل پر تقریبا نصف درجن ٹویٹ کئے گئے۔ سارے ٹویٹ میں پیسے عطیہ کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔

  • Share this:
وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاونٹ ہوا ریکور، ہیکر نے مانگے بٹ کوائن
وزیر اعظم مودی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi)  کے ٹوئٹر اکاونٹ کو کچھ دیر کے لئے ہیک کر لیا گیا۔ یہ اکاونٹ ان کی نجی ویب سائٹ narendramodi.in سے لنک تھا۔ ان کے اس اکاونٹ پر 25 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ اکاونٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکرس بٹ کوائن کی مانگ کرنے لگے۔ ہیکرس نے ٹویٹ کرتے ہوئے قومی راحت فنڈ میں کرپٹو کرنسی کے ذریعہ عطیہ دینے کی مانگ کی۔ حالانکہ، بعد میں اکاونٹ کو ریکور کر لیا گیا۔


ہیکرس کی مانگ


ہیکرس نے ان کے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے ' میں آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کووڈ۔19 کے لئے بنائے گئے وزیر اعظم مودی راحت فنڈ میں عطیہ کریں'۔ پی ایم کے ٹوئٹر ہینڈل پر تقریبا نصف درجن ٹویٹ کئے گئے۔ سارے ٹویٹ میں پیسے عطیہ کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔




نیوز ایجنسی رائٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے ٹوئٹر نے بھی مانا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی نجی ویب سائٹ سے لنک اکاونٹ کر لیا گیا تھا۔

کیا ہے بٹ کوائن؟

بٹ کوائن ایک طرح کی ورچوئل کرنسی ہے۔ یہ دوسری کرنسی جیسے ڈالر، روپئے یا پاونڈ کی طرح بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ آن لائن پیمنٹ کے علاوہ اس کو ڈالر اور دوسری ایجنسی میں بھی ایکسچینج کیا جا سکتا ہے۔ یہ کرنسی بٹ کوائن کی شکل میں سال 2009 میں چلن میں آئی تھی۔ آج اس کا استعمال عالمی ادائیگی کے لئے کیا جا رہا ہے۔

امریکی قدآور ہستیوں کے اکاونٹ بھی ہوئے تھے ہیک
بتا دیں کہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں امریکہ میں کئی قدآور ہستیوں کے ٹوئٹر اکاونٹ ہیک کر لئے گئے تھے۔ ان میں امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، دنیا کے سب سے امیر اور انویسٹمنٹ گرو وارین بفے شامل تھے۔ اس کے علاوہ امریکہ کے صدارتی الیکشن میں جو بائیڈن کا ٹوئٹر ہینڈل بھی ہیک کر لیا گیا تھا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 03, 2020 08:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading