ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعظم نریندر مودی نے سہ ممالک دورہ سے ہندوستان کو کیا ہوگا فائدہ؟

وزیراعظم نریندر مودی تین آسیان ملکوں انڈونیشیا، سنگا پور اور ملیشیا کے سفر کے بعد ہفتہ کو دہلی لوٹ آئے ہیں۔ وزیراعظم مودی کی تین ملکوں کے پانچ روزہ سفربےحد خاص رہا۔ ان کا یہ دورہ ایکٹ ایسٹ پالیسی کے تحت جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ تعلقات بنانے کے لئے ہندوستان کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

  • Share this:
وزیراعظم نریندر مودی نے سہ ممالک دورہ سے ہندوستان کو کیا ہوگا فائدہ؟
وزیراعظم نریندر مودی تین آسیان ملکوں انڈونیشیا، سنگا پور اور ملیشیا کے سفر کے بعد ہفتہ کو دہلی لوٹ آئے ہیں۔ وزیراعظم مودی کی تین ملکوں کے پانچ روزہ سفربےحد خاص رہا۔ ان کا یہ دورہ ایکٹ ایسٹ پالیسی کے تحت جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ تعلقات بنانے کے لئے ہندوستان کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی تین آسیان ملکوں انڈونیشیا، سنگا پور اور ملیشیا کے سفر کے بعد ہفتہ کو دہلی لوٹ آئے ہیں۔ وزیراعظم مودی کی تین ملکوں کے پانچ روزہ سفربےحد خاص رہا۔ ان کا یہ دورہ ایکٹ ایسٹ پالیسی کے تحت جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ تعلقات بنانے کے لئے ہندوستان کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔


ایسے میں بڑا سوال یہ ہے کہ تین آسیان ممالک کے اس سفر سے ہندوستان کو کیا حاصل ہوا اور انڈو پیسیفک  علاقوں میں ہندوستان کی حالت اب کیسی ہوگی؟ بین الاقوامی سیاست میں گزشتہ ہفتے دو خبریں سرخیوں میں رہیں۔ ایک طرف امریکی صدر جمہوریہ ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی تانا شاہ کم جونگ ، ان کی سنگا پور میں 12 جون کو مجوزہ ملاقات کو لے کر کچھ بھی واضح نہیں ہوپایا ہے۔


دوسری طرف واشنگٹن اوربیجنگ کے درمیان تناو کی خبریں تھیں۔ ان سب کے درمیان ہندوستان نے چین کو چیلنج دینے کے لئے جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی طرف ڈپلومیٹک قدم بڑھایا۔


آسیان ملکوں کے ساتھ دوستی کو ایک نیا رخ دینے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی 29 مئی سے انڈونیشیا، ملیشیا اور سنگا پور کے دورہ پر رہے۔ اس دوران انہوں نے ان تین ملکوں کے ساتھ ڈپلومیٹک اور دفاعی معاملات کو ایک نئی سمت دی۔ ملک میں 11 ماہ بعد عام انتخابات ہونے ہیں، ایسے میں وزیراعظم مودی کی یہ بیرونی حکمت عملی کس حدتک موثر ثابت ہوگی، یہ دیکھنے کی بات ہوگی۔

بہرحال تین ممالک کے سفر کے دوران ہندوستان نے واضح بیرونی پالیسی اور دفاعی حکمت عملی پر قدم بڑھایا۔ نریندر مودی تین ملکوں کے اپنے سفر کے پہلے پڑاو میں انڈونیشیا پہنچے، جکارتہ میں انہوں نے انڈونیشیا کے صدر جمہوریہ جوکو ودودو سے مرڈیکا پیلیس میں ملاقات کی۔ اس دوران دونوں لیڈرون نے انڈونیشیائی فوج  اور بندر گاہ کی توسیع کرنے کے منصوبے کے ساتھ چین کو کاونٹر کرنے کا اشارہ بھی دیا۔ مودی اور ودودو نے ہندوستان انڈونیشا کے درمیان دفاعی اور سمندری تعاون کو بڑھانے کی بات بھی کہی۔
First published: Jun 04, 2018 12:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading