உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پی این بی گھوٹالے کے ملزم میہول چوکسی نے چھوڑی ہندوستان کی شہریت، ملک لانا ہو گا مشکل

    لون دھوکہ دہی معاملہ کے ملزم ہیرا کاروباری میہول چوکسی: فائل فوٹو۔

    لون دھوکہ دہی معاملہ کے ملزم ہیرا کاروباری میہول چوکسی: فائل فوٹو۔

    ہندوستانی شہریت چھوڑنے کے لئے میہول چوکسی کو 177 امریکی ڈالر کا ڈرافٹ جمع کرنا پڑا ہے۔

    • Share this:
      پنجاب نیشنل بینک میں ہوئے 12،700 کروڑ روپئے کے مبینہ لون دھوکہ دہی معاملہ کے ملزم ہیرا کاروباری میہول چوکسی کو ہندوستان واپس لانا اب مشکل ہو سکتا ہے۔ دراصل، میہول چوکسی نے ہندوستان کی شہریت چھوڑتے ہوئے اپنا ہندوستانی پاسپورٹ انٹیگوا ہائی کمیشن میں جمع کر دیا ہے۔

      پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے اہم ملزم میہول چوکسی نے پاسپورٹ نمبر زیڈ 3396732 كینسلڈ بکس کے ساتھ جمع کر دیا ہے۔ ہندوستانی شہریت چھوڑنے کے لئے میہول چوکسی کو 177 امریکی ڈالر کا ڈرافٹ جمع کرنا پڑا ہے۔

      اس سلسلے میں خارجہ امور کے جوائنٹ سکریٹری امت نارنگ نے وزارت داخلہ کو جانکاری دے دی ہے۔ میہول چوکسی نے ہندوستانی شہریت چھوڑنے کے لئے جو فارم بھرا ہے اس میں اپنا نیا پتہ جولی ہاربر سینٹر مارکس اینٹیگوا لکھا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: کانگریس نے لگایا مرکزی حکومت پر میہل چوکسی کو بھگانے کا الزام

      چوكسی نے ہندوستانی ہائی کمیشن سے کہا کہ اس نے قوانین کے تحت اینٹیگوا کی شہریت لیتے ہوئے ہندوستان کی شہریت چھوڑ دی ہے۔ چوکسی نے 2017 ہی میں اینٹیگوا کی شہریت لی تھی۔ ممبئی پولیس کی ہری جھنڈی کے بعد چوکسی کو شہریت دی گئی تھی۔
      First published: